Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمران اور افواج پاکستان اللہ پر بھروسہ کرکے مظلوم کشمیری مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے عملی اقدامات کریں۔ذکراللہ مجاہد


لاہور/16اکتوبر2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہےکہ شہر لاہور کی سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ موجودہ حکومت کا ایک سال گزرنے کے باوجود شہر کی تاریخ کا سب مہنگااربوں روپے کی لاگت سے تیار کیے جانے والا میٹرو ٹرین کا منصوبہ تاحال حکومت کی دانستہ غفلت کا شکار ہے۔ میٹرو ٹرین کا پورا ٹریک اور اس پر بننے والا سیوریج کا نظام پوری طرح نامکمل ہے، پورے ٹریک پر موجود بڑے چوک بے ہنگم ٹریفک اور بدانتظامی کا شکار ہیں اور آمد رفت کیلئے لوکل ٹرنسپورٹ مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے شہری مسلسل اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کمپنی کی مختلف روٹس پر چلنے ولاے بسیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر ڈپووں میں بند کھڑی ہیں اور موجود حکومت ہر روز قوم گمراہ کرنے کے لیے نت نئے راگ الاپ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور کامیاب آزادی کشمیر مارچ کے انعقاد پر انتظامی کمیٹیوں اور ذمہ داران کے اعزاز دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، ملک شاہد اسلم، اظہر بلال، افتخار احمد چوہدری، انچارج آزادی کشمیر مارچ چوہدری محمود الاحد، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور مرزا عبدالرشید،عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز، امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمد شوکت، ڈاکٹر محمود احمد، حاجی ریاض الحسن، خالد احمد بٹ، ملک محمد شفیق سمیت بڑی تعداد میں ذمہ داران نے شرکت کی۔
 ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے مظلوم کشمیری مسلمانوں بھائیوں کے لیے اس پروگرام میں ایک بہت بڑی تعداد میں شرکت کر کے کشمیری مسلمانوں کو طاقتوار پیغام دیا ہے کہ لاہور سمیت پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشتی بان ہے اور اس مشکل کھڑی میں کشمیر کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک جماعت اسلامی کی جدوجہد لاہور سمیت ملک بھر میں جاری رہے گی۔ ہم حکومت اور افواج پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بزدل ہندوں سے ڈرنے کی بجائے اللہ پر پروسہ کرتے ہوئے ہمیں اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔ امیر لاہور ذکر اللہ مجاہدنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں تاکہ شہر لاہور کے گلی محلوں کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور آئندہ بلدیاتی انتخاب میں شہریان لاہور کو ایک صاف ستھری، دیانتدار اور باصلاحیت قیادت فراہم کرے گی جو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار  عوامی مسائل کروانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس