Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

شریعت کے نفاذ سے ہی ملک خوشحال معیشت بحال اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔محمد حسین محنتی


کراچی/ٹنڈوآدم/16اکتوبر2019ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہاہے جبکہ معاشی خوشحالی سمیت عوام کو ریلیف دینے والے حکومت کے تمام دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ مہنگائی اور اپنے جائز حقوق کےلئے عوام کا سڑکوں پر آنا فطری بات ہے۔ شریعت کے نفاذ سے ہی ملک خوشحال معیشت بحال اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔اسلام آباد میں آزادی مارچ کرنا جے یو آئی کا سیاسی آئینی و جمہوری حق ہے حکومت اوچھے ہتکنڈوں سے باز رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غوری ہاؤس ٹنڈوآدم میں ضلعی تنظیمی اجلاس اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ بزرگ رہنماءعبدالعزیز غوری، امیر ضلع سانگھڑ رفیق منصوری، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، عبدالغفور انصاری، مشتاق عادل اور مولانا نور حسن سمیت دیگر مقامی رہنماءبھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے اپنے وعدوں کے برعکس صرف ایک سال کے دوران 7 ہزار 509 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا ہے جس کی وجہ سے اب غیر ملکی قرضے بڑھ کر 2804 ارب تک جا پہنچے ہیں۔ سبزی پھل فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ عام آدمی دو وقت کی روٹی کےلئے بھی سخت پریشان ہے۔ حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے روزمرہ کی اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کو کنٹرول مہنگائی کے خاتمے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کےلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔ دریں اثناءصوبائی امیر نے رکن جماعت اسلامی عبدالحفیظ انصاری، رکن جماعت اسلامی قمر الدین شیخ اورپی ٹی سی ایل کے سابق ایس ڈی او مرزا طارق بیگ کے والد مرزا طفیل بیگ کے انتقال پر مرحومین کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس