Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قوم کی قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے دفاتر میں ہو رہے ہیں ،حکومت تماشائی کا کردار اداکررہی ہے۔انجینئرعظیم رندھاوا


فیصل آباد/15اکتوبر2019ء:جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوانے کہا ہے کہ تاجر برادری کی کامیاب ہڑتال حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے ، حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کی آواز سنے اور تاجروں کے جائز مطالبات پورے کرے،قوم کی قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے دفاتر میں ہو رہے ہیں ،حکومت تماشائی کا کردار اداکررہی ہے،موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی نا اہل ترین حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرپٹ اور چور نہیں بلکہ ایوانوں پر قابض مافیا کرپٹ اور چور ہے ،عوام ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر حکومت ٹیکس نہیں جگا ٹیکس اور بھتہ دینے پر مجبور کررہی ہے جسے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوتی تو وہ آئی ایم ایف کے سامنے جھکنے کی بجائے عوام کو ریلیف دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تاجروں کی کامیاب ہڑتال پر سٹپٹا گئی ہے، ہڑتال سیاسی جماعتوں نے نہیں ، تاجروں نے کی ہے اور اس ہڑتال میں وہ تاجر بھی پیش پیش ہیں جنہوں نے بڑی امیدوں کے ساتھ تبدیلی کے لیے ووٹ دیے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کا مجموعہ ہے ،یہ ایک ہی اصطبل کے گھوڑے ہیں ۔ موجودہ حکمران بھی ملک و قوم کے ساتھ وہی کھیل کھیل رہے ہیں جو سابقہ حکومتوں نے کھیلا ،سابقہ حکمرانوں نے عوام کے ہاتھوں میں قرضوں کی ہتھکڑیا ں پہنائیں اور آج کے حکمران بھی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر سارے فیصلے کررہے ہیں ۔ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے اتنی بے بس ہے کہ اپنے وزیرخزانہ اور اسٹیٹ بنک کے گورنر کو ہٹا کر ان عہدوں پر آئی ایم ایف کے کارندوں کو بٹھا دیا گیا ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس