Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

معاشرے میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کا سہرا نوجوانوں کے سر ہوتا ہے۔ذکراللہ مجاہد


لاہور/14اکتوبر2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا ہراول دستہ اور روشن مستقبل کی امید ہیں۔کسی بھی معاشرے میں حقیقی تبدیلی کا باعث نوجوان طبقہ ہوتا ہے ۔سماجی خدمات میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ وہ بے غرض ہوکر خدمت خلق کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ینگ میڑت ویلفیئر فاونڈیشن شاہدرہ کے نوجوانوں کا خون کے عطیہ دینے اور دیگر فلاحی و رہاہی کام میں حصہ لینے کا جذبہ قابل رشک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ میں بلڈ ڈونیشن  سمینار کےموقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، ینگ میرٹ ویلفیئر فاونڈیشن شاہدرہ کے صدر رانا احسن ، رہنما ینگ میرٹ ویلفیئر فاونڈیشن شاہدرہ رانا احتشام ،شاہدرہ پولیس کے ڈی ایس پی سمیت علاقہ پولیس کے عہدیداران اور نوجوانوں نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ سماجی و فلاحی خدمات میں نوجوانوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔کسی بھی معاشرے میں حقیقی تبدیلی کا باعث نوجوان طبقہ ہی ہوتا ہے ۔ معاشرے میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کا سہرا بھی نوجوانوں کے سر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں قربانی اور ایثار کا بڑا جذبہ موجود ہونا معاشرے کیلئے خوش آئند چیز ہے ۔ پاکستان کے روشن مستقبل کی امید نوجوان ہی ہیں ۔ نوجوانوں میں قومی و ملی شعور اور غیرت و حمیت کا جذبہ پیدا کر کے پاکستان معاشر میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔ینگ میرٹ ویلفیئر کے نوجوان شاہدرہ سمیت پورے شہر کو خوشگوار اور امن گہوارہ بنانا کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس