Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سینیٹر سراج الحق ، امیر العظیم و دیگر راہنمائوں کا چوہدری محمد صادق کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار


لاہور 13اکتوبر2019ء:معروف سماجی رہنما چوہدری محمد صادق انتقال کرگئے ۔ مرحوم پروفیسر ڈاکٹر طاہرمحمود چوہدری کے والد اور سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان چوہدری محمد اسلم سلیمی کے سمدھی تھے ۔مرحوم کی نماز جنازہ سوموار صبح 10بجے سید مودودی انسٹیٹیوٹ وحدت روڈ میں ادا کی جائے گی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے چوہدری محمد صادق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور مرحوم کی غلبہ دین کیلئے گراں قدر خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،لیاقت بلوچ ،چوہدری محمد اسلم سلیمی و دیگر راہنمائوں کا اظہار افسوس۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس