Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اساتذہ کوعزت و احترام دے کر ہی تعلیمی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔محمد الطاف


لاہور/12اکتوبر2019ء:منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا ہے کہ اساتذہ کوعزت و احترام دے کر ہی تعلیمی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں لہٰذا آئندہ سے اساتذہ کو خط وکتابت میں ’عزت مآب‘ یا ’قابلِ احترام‘ لکھ کر ہی مخاطب کیاجائے،تدریس پیشہ پیغمبری ہے،دین اسلام نے استاد کو معلم و مربی ہونے کی وجہ سے روحانی باپ کا درجہ عطا کیا ہے،یہ انسانیت کا ستون بھی ہیں بنیاد بھی، یہی قوم کے اصل معمار ہیں،ان خیالات کا اظہارمنتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے یوم تکریم اساتذہ پر جاری پیغام میں کیا  انہوں نے کہا کہ قوم کے مستقبل کی سیرت سنوارنے،مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے ان کی کردار سازی کرنے،بذریعہ علم عقل کو روشن کرنے کا ہنر سکھانے میں اساتذہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، انہو ں نے کہا کہ بلا شبہ درس و تدریس و ہ پیشہ ہے جسے صرف دین اسلام ہی میں نہیں دنیا کے ہر مذہب و معاشرہ میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تکریم اساتذہ کے لئے کسی ایک دن کا اہتمام کرنے کے بجائے ہم ہمہ وقت انہیں وہ مقام عطا کریں جس کے اساتذہ کرام بجا طور پر مستحق ہیں۔منتظم اعلیٰ محمد الطاف نے مزید کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اساتذہ کو ان کے تمام بنیادی حقوق بھی فراہم کرے جن کا مطالبہ آئے روز سڑکوں کیا جاتاہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس