Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مدارس مجموعی طور پر ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ان کی حفاظت اور پشتی بانی پوری قوم کا فریضہ ہے ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور/12اکتوبر2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دینی مدارس حفاظت دین کے قلعے اور علوم اسلامی کے سرچشمے ہیں ان میں ایسے افراد پروان چڑھتے ہیں جو اسلامی علوم کے ماہر، دینی کردار کے مالک اور فکری اعتبار سے صراط مستقیم چلنے والے ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کے وفد سے ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں کیا ۔ وفد میں عبدالغفار منصوری منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور، شفقت منصوری معاون مالیات جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان، محمد طفیل امین جمعیت طلبہ عربیہ لاہور، سید احتشام الحق معاون امین جمعیت طلبہ عربیہ لاہور، خرم خورشید ناظم تعلیم و تربیت جمعیت طلبہ عربیہ لاہور،سمیع الدین ناظم مالیات، عبدالماجد ناظم نشرواشاعت، شاید توصیف معاون مالیات سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دینی مدارس میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ تہذیب و تقافت، ایمانداری، وفا شعاری اور ان تمام اخلاقی و معاشرتی قدروں کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ۔ امت کی تعلیمی حالت کو پروان چڑھانے اور ملک کی تعمیر و ترقی کو فروغ دینے میں دینی مدارس کا بہت بڑا کردار ہے ۔ مدارس مجموعی طور پر ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ان کی حفاظت اورپشتی بانی پوری قوم کا فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہیں یہ نہ ہوتے تو امت مسلمہ کو دین متین کی صحیح شکل ملنی مشکل تھی ، ملک و قوم کی ترقی نہ ہوتی، وطن عزیز کو سامراجیت سے آزادی نہ ملتی اور امت مسلمہ اپنے حقوق اسلامیہ کو بھی حاصل نہ کر پاتی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ عربیہ اسلام کی عزت ناموس کی پاسبانی کے فراءض سر انجام دیتے ہوئے اعلیٰ
علماء و فضلاء پیدا کررہی ہیں جو ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس