Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

محکمہ صحت مریضوں کوسہولیات دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کاسبب بن رہاہے ۔رانا طٰہٰ


فیصل آباد/12اکتوبر 2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113کے امیر راناطٰہٰ خاں ،جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن،نائب امیر ڈاکٹرمحمدانور،میاں اعجازحسین،رانانذیرخاں اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کہ سرکاری ہسپتالوں میں رفتہ رفتہ تمام سہولیات ختم ہورہی ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ،مریض ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف،ادویات اوردیگرسہولیات کی کمیابی کے باعث ان ہسپتالوں میں تڑپ تڑپ کر جان دینے پرمجبورہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت مریضوں کوسہولیات دینے کی بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کاسبب بن رہاہے ۔ غریب مریض ،بزرگ، خواتین بیماری کے ہاتھوں مجبورہوکرعلاج معالجہ کےلئے سرکاری ہسپتالوں میں آتے ہیں لیکن دھکے کھاواپس چلے جاتے ہیں ،ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی اورکمی کے باعث مریض گھنٹوں تڑپتے رہتے ہیں ،ایکسرے اورلیبارٹری میں لمبی قطاریں لگانے کے بعدٹیسٹ نہ کرنے کے بہانے بناکرغریب مریضوں کے لواحقین کو ذلیل وخوارکیاجاتاہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنماءوں نے ڈی سی فیصل اورحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپرہسپتالوں کی حالت زارپرتوجہ دیں تاکہ غریب مریض ایڑھیاں رگڑرگڑکر جان دینے سے بچ سکیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

اشیاء خوردونوش میں خودساختہ مہنگائی نے متوسط طبقہ اورغریبوں کی کمرتوڑ کررکھی دی ۔اجمل حسین بدر

 

فیصل آباد/12 اکتوبر2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیراجمل حسین بدرایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نےکہا ہے کہ اشیاء خوردونوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں خودساختہ مہنگائی نے متوسط طبقہ اورغریبوں کی کمرتوڑ کررکھی دی غریبوں کی اکثریت فاقوں پرمجبورجبکہ مہنگائی کنٹرول کرنے والی حکومتی مشینری مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ،رہنماءوں نے کہاکہ حکومتی چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں نے اشیاء خوردنوش سمیت ہرچیز میں خودساختہ مہنگائی کرتے ہوئے اپنے نرخ مقررکرلئے ہیں جس سے متوسط اورغریب افراد کے لئے دووقت کی روٹی کھانابھی مشکل ہوگیاہے ۔ مہنگائی کنٹرول کرنے والی حکومتی مشینری مکمل طورپرناکام نظرآتی ہے جس کانقصان غریب آدمی کو ہورہاہے ۔ اس خودساختہ مہنگائی کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے زونل امیرمیاں اجمل حسین بدرایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ،نائب امراء انجم اقبال بٹ،میاں مجمل حسین،غلام محمدعطا،عثمان انور،محمدآصف اوردیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے حکومتی چیک اینڈبیلنس موثربنائے تاکہ خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کیاجاسکے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس