Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

امریکہ اوریورپی ممالک کومسلمانوں کے حوالے سے اپنے دوہرے معیارات بدلنے ہوں گے۔جاوید قصوری


لاہور/11اکتوبر2019ء:امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجا ب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے پوری قوم جذبے سے سرشار نظر آتی ہے۔ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں اور کسی موقع پر بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 6اکتوبر کو لاہور میں ہونے والے آزادی کشمیر مار چ کی کامیابی،کارکنوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔اس سے حوصلہ افزاء پیغام کشمیری عوام کو پہنچا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں آزادی کشمیر مارچ کی کامیابی پر تنظیمی کمیٹیوں کے اعزاز میں عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے جاری کرفیو نے دنیا کے کردار پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ پاکستان کے22کروڑ عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں۔ہندوستان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں شرانگیزی کا منہ توڑ جواب دیاجاناچاہئے۔ بھارتی پارلیمنٹ سے آرٹیکل 370اور 35اے کے خاتمے کے بعدجنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کے خطرات بڑھ گے ہیں۔ دنیا کو دکھانے کے لیے سیکولرازم کانعرہ لگانے والی ہندوستان کی نسلی عصبیت کاشکار قیادت مسلسل جنوبی ایشیاکے امن کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔امریکہ اوریورپی ممالک کومسلمانوں کے حوالے سے اپنے دوہرے معیارات بدلنے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ1989سے اب تک ایک لاکھ کشمیر ی شہید اور 20,000ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔ لاکھوں بچے یتیم ہو گئے ہیں۔ بھارتی مظالم کا سلسلہ ختم ہو نے کا نام نہیں لیتا۔ عالمی برادری جلد اس مسئلے کا ایسا پائیدار حل نکالے جو 3کروڑ کشمیریوں کو قابل قبول ہو۔  محمد جاوید قصوری نے مزید کہاکہ بھارت اگر کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو اس میں اصل قصور ان عالمی اداروں اور طاقتوں کا ہے جو مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیاراور معاندانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔اس موقع پر بلال قدرت بٹ، ذکر اللہ مجاہد، اخلاق احمد، چوہدری محمود الاحد، ضیا الدین انصاری،چوہدری شوکت، قیصر شریف، محمد فاروق چوہان، عبد العزیز عابد، اے ڈی کاشف،محمد عمران الحق،شاہد نوید ملک،صہیب شریف، و دیگر بھی موجود تھے۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس