Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمران لنگر خانوں کے بجائےقوم کو روزگار اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں ۔میاں اجمل حسین بدر


فیصل آباد10  اکتوبر2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاں اجمل حسین بدرایڈووکیٹ،یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ حکمران لنگر خانوں کے بجائے روزگار اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں ۔ غریب عوام بے روزگاری اور بے تحاشا مہنگائی کی وجہ سے علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہے اور حکمران عجیب منطق کے پروجیکٹس پر قومی وسائل برباد کررہے ہیں ۔ اجمل حسین بدرنے مزید کہا کہ حکومت کی ناکامی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں ۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے عوام دشمن پالیسیوں سے ان کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ سابقہ ادوار کو نشانہ بناکر مہنگائی کے کوڑے عوام پر برسائے جا رہے ہیں ۔ معاشی بحران کو قابو کرنے کے نام پر ملک میں مہنگائی طوفان برپا کردیا ہے گیا ہے جس سے عوام میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے ۔ موجودہ حکمرانوں نے ایک سالہ دور حکومت میں مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس