Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمرانوں کی زرعی پالیسیوں کی ناکامی سے کسانوں کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔میاں محمد اسلم


لاہور 10اکتوبر 2019ء :حکمرانوں کی زرعی پالیسیوں کی ناکامی سے کسانوں کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔کروڑوں کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی جے آئی کسان بورڈ کے شانہ بشانہ کاشتکاروں کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے جے آئی کسان کے ذمہ داران کے منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔اجلاس سے جے آئی کسان صد ر چوہدری نثار احمد،سیکرٹری جنرل چوہدری حافظ حسین احمد،سلیم صفدر نول،صوفی محمد ریاض وڑائچ،صدر صوبہ کے پی کے رضواللہ خاں،سکرٹری صالح محمد رانجھا اور دیگر موجود تھے۔جے آئی کسان کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد میاں محمد اسلم نے کہا کہ اس وقت ملک کے بڑے کسانوں کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ شوگر ملوں نے کسانوں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں اور موجودہ حکومت بھی کسانوں کے واجبات دلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں صنعتکاروں کو 752ارب روپے معاف کیے گئے مگر بعد میں عوامی دباؤ پر وزیراعظم نے فیصلہ واپس لے لیا وہ رقم کسانوں سے وصول کی گئی۔اس لیے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اربوں روپے کی یہ رقم کسانوں کو دی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسان تنظیموں کے مشور ے سے زرعی پالیسی کا اعلان کرے اور ڈوبتی زرعی معیشت کو تباہی سے بچائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے نکلنے والے دریاؤں کا پانی زراعت کے لیے زندگی ہے اس لیے ملک بھر کے کسان کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیں گے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس