Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

فوج کشمیریوں کو بھارتی چنگل سے آزاد کرانے کےلئے آگے بڑھے پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی۔محمد حسین محنتی


کراچی /گاجاموری 09 اکتوبر2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا دھڑکتا دل ہے جو کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ہے اس لئے تو بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے اس کو شہ رگ کہا تھا۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے۔ کتوں و بلیوں کے حقوق کی بات کرنے والے مغرب، موم بتی مافیا سمیت حقوق انسانی کے ادارے دو ماہ سے محصور کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ دنیا کو دہشت گردی اور آزادی کی جدوجہد میں فرق کرنا پڑے گا۔ فوج کشمیریوں کو بھارتی چنگل سے آزاد کرانے کےلئے آگے بڑھے پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی۔ 13 اکتوبر کو سینیٹر سراج الحق کی زیر قیادت حیدرآباد میں تاریخی کشمیر مارچ ہوگا۔ عوام بھرپور شرکت کرکے اپنے جذبات کا اظہار کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاجا موری میں عوام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں علاقے کے معززین نے شرکت اور کشمیر مارچ میں اپنی برادریوں کے ساتھ بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ ضلعی امیر حافظ طاہر مجید، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، مقامی رہنماماسٹر جعفر نظامانی، مقبول نظامانی و دیگر بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے کہا کہ وزیر اعظم کا دوسرے ممالک میں جاکر اپوزیشن پر تنقید سمیت پاکستان کے خلاف خرابیوں کی بات کرنا نہ صرف ان کو زیب نہیں دیتا بلکہ یہ معیشت کےلئے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے۔ جس ملک میں جاکروہ سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں وہاں پراپنے ملک کی خرابیوں کا ذکر کر کے وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو لنگر خانوں کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کی طرح پیپلز پارٹی نے بھی عوام کو سبز باغ دکھائے۔ روٹی کپڑا مکان دینے کے بجائے عوام کو ان سے محروم کیا جارہا ہے۔ سندھ کو پیرس بنانے کے دعوے کے برعکس آج کراچی سے کشمور پورا سندھ موئن جو دڑو بنا ہوا ہے۔ ملک ترقی اور عوام کے مسائل کا حل صرف شریعت کے نفاذ میں ہے جس کےلئے جماعت اسلامی اپنے قیام کے روز اول سے ہی جدوجہد کر رہی ہے۔ حکومت مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کےلئے کرپشن فری اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔#

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس