Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

تبدیلی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ظالم وجابرنظام کے خلاف عوام کوبھی جدوجہد کرنی چاہیے


کراچی/ حیدرآباد07 اکتوبر 2019 ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی کے رہنما وں کے ہمراہ انجمن تاجران شاہی بازار کے صدر سلیم حسین وہرہ، جنرل سیکریٹری اکرام الدین گڈو ، موٹر سائیکل ڈیلر ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکریٹری حمید میمن، فرنیچر ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اقبال ، جنرل سیکریٹری فقیر کا پڑھ ایسوسی ایشن افضل غوری سے ملاقات کی، دکانوں ، بازاروں میں کشمیر مارچ کے پمفلٹ تقسیم کیے اور تاجر رہنماﺅں کو 13اکتوبر 2019ءکو ہونے والے کشمیر مارچ کی دعوت دی تاجر رہنما ¶ں نے امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کا خیر مقدم کیا اور اجر ک کے تحائف پیش کیے ۔تاجروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کشمیر کے لیے اب وہ وقت ہے کہ جہاد کا ماحول بنایا جائے۔ آج اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر حملہ آور ہیں مسلم امہ کو معمولی اختلافات سے بالاتر ہوکر اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اسلام و مسلمانوںکے خلاف ہونے والی سامراجی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔تبدیلی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ مسلسل یوٹرن اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری،معیشت کی تباہی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اڑان نے حکومتی دعووں کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ تبدیلی کے سارے دعوے اب تک کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ حالات کی خرابی کا ذمے دار بھی موجودہ حکمران ٹولہ ہے، ظالم وجابرنظام کے خلاف عوام کوبھی جدوجہد کرنی چاہیے۔ ملک میں اسلامی نظام کے لیے عوام بہترین لوگ اور بہترین جماعت کوآگے لائیں اورقومی معاملات کوذاتی معاملات پرترجیح دیں۔تاجربرادری نے اسلام کی ترویج و اشاعت میں بنیادی کر دار ادا کیا ہے۔ عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے بھی سخت پریشان ہے،تبدیلی کی دعویدار حکومت نے اپنے اقدامات سے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے، ہر آنے والا دن عوام کیلئے ایک نئی مشکلات لیکر طلوع ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ظلم کے باوجود مظلوم مسلمان اپنے طور پر جہاد کررہے ہیں۔ وہاں اسپتال بند ہیںکرفیو دوسرے مہینے میں داخل ہے کھانے پینے کی اشیاءاور ادویات کی قلت ہیں۔ ایسے حالات میں کشمیریوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ہم کشمیر نہیں جاسکتے کم از کم سڑکوں پر نکل کر جتنی مدد ہم ابھی کرسکتے ہیں کرنی چاہیے۔وقت آیا اور موقع ملے گا تو سری نگر بھی جائیں گے ۔ محمد حسین محنتی نے تاجر برداری کو یقین دلایا کے جماعت اسلامی ہر فورم پر تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی اسمبلی اور احتجاج میں آواز بلند کرتے رہے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 13 اکتوبر کو حیدرآباد میںکشمیر مارچ کی قیادت کریں گے۔ دپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی ، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، JIیوتھ سندھ کے جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالقیوم حیدر ، سلیم خان ، اور حنیف شیخ اس موقع پر موجود تھے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس