Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عمران خان تقریروں کے سحرسے باہرآئیں،تقریروں سے فاشسٹ مودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم ختم نہیں کرے گا ۔لیاقت بلوچ


لاہور 7اکتوبر 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور میں سیاسی امور مشاورتی اجلاس اور انجمن صارفین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کے آزادی  کشمیر مارچ نے لاہور کو جگادیا ہے ۔ لاہور پکار رہاہے کہ وہ کشمیریوں کے غیر متزلزل پشتیبان ہیں ۔ اب وقت آگیاہے کہ وزیراعظم عمران خان تقریروں کے سحر سے باہر آئیں ۔ تقریروں سے نہ عوام کا پیٹ بھرے گا اور نہ ہی فاشسٹ مودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم ختم کرے گا ۔ تقریرنہیں تاثیر عملی اقدامات ناگزیر ہیں ۔تاخیر ہوتی جارہی ہے ، لمحات اور دنوں کی تاخیر سالوں کی مشکلات مسلط کردے گی ۔ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت ملنے اور مظلوم ، محصور کشمیریوں کی مدد کے لیے جہاد فی سبیل اللہ ہی حل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سود ، قرضے ، کرپشن ، بدعنوانی قومی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ۔ نااہل ، نالائق ، کھلنڈرے اور بدمست حکمرانوں کو عوام کے دکھوں کا احساس ہی نہیں ۔ بزدل اور خوفزدہ حکومت عوامی ارمانوں اور احتجاج کو کچل دینا چاہتی ہے لیکن ملک گیر احتجاجی تحریک اب نوشتہ دیوار ہے ۔دریں اثنالیاقت بلوچ سے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کے وفد نے ملاقات کی اور بتایا کہ کپاس ، چاول گنا کی فصل تباہ ہوگئی ہے ۔ کاشتکار ، مزارعین اور چھوٹے زمیندار ناقابل بیان مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت فصلوں کی تباہی کے شکار علاقہ جات کو آفت زدہ قرار دے ، حکومتی واجبات ختم کیے جائیں اور متاثرہ کاشتکاروں کی مالی مدد کی جائے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس