Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جذبہ جہاد اور شوقِ شہادت ہی ہمیں حقیقی مقصد کی جانب لے جاتا ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن


کراچی 06اکتوبر 2019ء:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جذبہ جہاد اور شوقِ شہادت ہی ہ میں حقیقی مقصد کی جانب لے جاتا ہے ، غیر ت ، حمیت اور حق کی سربلندی کا معاملہ ہو تو کوئی بھی طاقت ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی ، جذبہ جہاد رکھنے والوں نے مصر ،غزہ و فلسطین میں سپر پاور امریکہ اور اسرائیل کو ناکوں چنے چبوادیے ہیں ،کشمیر میں بھارتی ظلم وستم دن بدن بڑھتا جارہاہے ، کشمیری مسلمان بھارتی فوج ، آر ایس ایس کے غنڈوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور سیسہ پلائی ہوئے دیوار بنے ہوئے ہیں ،کشمیری بدترین مظالم سہنے کے باوجود اپنی روایت ، اپنے مشن اور اپنے وژن سے پیچھے نہیں ہٹے ،شہید برہان مظفر وانی نے یہ پیغام دیا کہ جب قوم کے جذبے جواں ہوں تو بڑی سی بڑی قوت بھی ڈھیر ہوسکتی ہے ۔ جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ سوشل میڈیا کے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے آن لائن تقریرو ملی نغمہ مقابلے کا انعقاد کیا ،آج کے بچے مستقبل کے معمار ہیں ، مستقبل میں انہوں نے ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور یہی بچے ملت کے کل کو سنواریں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ کے تحت ’’یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے ‘‘کے عنوان سے آزادی آن لائن مقابلہ (تقریر و ملی نغمے )کی تقریب تقسیم ِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے شہید پائلٹ مریم مختار کے والد کرنل مختار، شہید مریم مختارکی والدہ ریحانہ مختار،جماعت اسلامی ضلع ملیر کے امیر اور وائس چیئرمین ماڈل کالونی یوسی 2توفیق الدین صدیقی ، معروف مقررمرزا ثوبان بیگ ،جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ سوشل میڈیا کے انچارج سید اطہر بلال ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ناظم علاقہ رفاہ عام محمد فرحان ،قیم ضلع انجینئر عمر فاروق ،معروف ترانہ خواں نعمان شاہ ، معروف نعت خواں سلمان طارق ،معروف اسپورٹس اینکر یحی الحسینی ،ڈاکٹر ثاقب انصاری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریری مقابلے میں اول ، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں کرنل مختار نے انعامات تقسیم کیے ،تقریر میں تیسری پوزیشن عکاشہ بلال ،دوسری پوزیشن عزیزاحمد جبکہ پہلی پوزیشن ملاءکہ قریشی نے حاصل کی ۔ ناظم علاقہ ملیر کریم بخش نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے شیلڈ وصول کی ۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ کے تحت یوٹیوب چینل کا افتتاح کیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ ضلع ملیر اور ضلع ائر پورٹ کی سوشل میڈیا ٹیم نے نہایت منظم اور اچھے انداز میں اپنے تمام کارکنان کے ہمراہ ایک منفردآئیڈیا پیش کیا ،مبارکباد کے مستحق ہیں وہ لوگ جنہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت اور جدوجہد کی اورماہ رمضان میں قرات ونعت کی سرگرمی اور حالیہ مقابلہ تقاریر و ملی نغمہ کے ذریعے اچھے پروگرامات منعقد کیے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ کرنل (ر)مختار اور مریم شہید کی والدہ کی آج پروگرام میں موجودگی ہمارے لیے باعث افتخارہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے پوری قوم کو عزم و ہمت کا پیغام دیا اور آج کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنا ہماری اولین ضرورت ہے ۔ کرنل مختارنے کہاکہ جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ کے ذمہ داران کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے اس پروقار تقریب میں شرکت کی دعوت دی ، جماعت اسلامی ضلع ائر پور ٹ سوشل میڈیا کی جانب سے ایک شاندار روایت قائم کر کے کوشش کا حق ادا کردیا ،انہوں نے کہاکہ آزادی کی قدر و قیمت ان بزرگوں کی قربانیوں اور تکالیف سے معلوم ہوتی ہے جنہوں نے ملک کے مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ۔ میری شہید بیٹی کی عظمت و توقیر پر جماعت اسلامی کاشکر گزار ہوں ، مریم کی شہادت نے زندگی کے مقصد کوواضح کردیا،مریم مختار نے دین اور ملک وقوم پر جان نثار کرنے کی تابندہ روایت قائم رکھی ۔ توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ ہم شہید پائلٹ مریم مختار کے والد اور والدہ سمیت تمام مہمانان گرامی کو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں ،یہ ایک خوشی اور مسرت کا موقع ہے کہ آج تین ماہ سے جاری سوشل میڈیا سرگرمی کی انعامات کی تقریب منعقد ہورہی ہے ،سوشل میڈیا ضلع ائر پورٹ کے نگراں مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد دوسرا سوشل میڈیا مقابلہ منعقد کیا ۔ انہوں نے کہاکہ خرافات اور برائی کے اس دور جہاں ہر طرف برائیاں موجود ہیں وہاں جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے سوشل میڈیا میں آزادی آن لائن مقابلہ (تقریر و ملی نغمے) کا انعقاد کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس