Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں 2700اجتماعی قبروں کا انکشاف دنیا کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے۔جاویدقصوری


لاہور5 اکتوبر2019ء: کو لاہور میں ہونے وا لا آزادی کشمیر مارچ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور بھارت سمیت عالمی برادری کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنا ہی ہیلی کا پٹر گرانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن کی صفوں میں افراتفری اور انتشار پھیل چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے گزشہ روزلاہور میں 6اکتوبر ”آزادی کشمیر مارچ“ کے حوالے سے منعقد ہونے والی مختلف تقریبات سے خطاب، عوامی وفود سے گفتگو، سیاسی و مذہبی راہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقا تیں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالتیں بھی مودی کی پشت پر کھڑی ہیں۔ عالمی عدالت انصاف کو انسانی حقوق کی پامالی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ دنیا کا میڈیا اس ستر سالہ مسئلے پر تشویش کا اظہار کررہا ہے مگر بدقسمتی سے انسانی حقوق کے چمپیئن ممالک، این جی اوز اور او آئی سی اور اقوام متحدہ محض بیانات سے آگے نہیں بڑھ رہے۔ ہندوستان نے 5اگست کے اقدام سے جو نفرت کا بیج بویا ہے،وہ خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ محمد جاوید قصوری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک آتش فشاں کی مانندکھول رہا ہے۔ قابض بھارتی فوج میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ وہ وادی سے کرفیو خاتمہ کرسکے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر شخص برھان مظفر وانی بن چکا ہے۔ وہ کسی قیمت پر بھارت کا حصہ بن کر نہیں رہنا چاہتا۔ یہاں تک کہ بھارت نواز کشمیر ی سیاستدان بھی ہندوستا ن کے اس ظالمانہ اقدام کی کھل کر مذمت کررہے ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبان ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ لوگ گھروں میں زندہ درگور ہیں۔ مودی نے بھارت میں اقلیتو ں کا جینا حرام کرکے رکھ دیا ہے۔ عالمی برادری نے بروقت عملی اقدامات نہ کئے تو صورتحال مزیدخراب ہوگی۔ مقبوضہ کشمیر میں 2700اجتماعی قبروں کا انکشاف دنیا کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس