Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

معصوم طالبات کو سرعام گولی مارنا انسانیت کا قتل ہے ۔اسماء سفیر


کراچی /04اکتوبر2019ء:جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے شہر میں دوبارہ لوٹ مار اور قتل کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کالج اور یونیورسٹی جانے والے معصوم طلبہ وطالبات کو سرعام گولی مارنا انسانیت کا قتل ہے۔اس سے قبل بھی طالبات اس قسم کی وارداتوں میں نشانہ بن چکی ہیں۔انہوں نے نوجوان طالبہ مصباح اطہر کے یونیورسٹی جاتے ہوئے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرموں کو سرعام لٹکایا جائے ورنہ مجرم دندناتے رہیں گے اور مستقبل کے معمار ختم ہوتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عورتوں اور بچوں کا تو جنگ میں بھی تحفظ کیا جاتا ہے۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی کہ قوم کی بیٹی مصباح اطہر کو اپنی بیٹی سمجھ کر واردات میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس