Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ہندوستانی فوج کشمیر میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں وحشیانہ ظلم و جبر کی بدترین تاریخ رقم کررہی ہے ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور4  اکتوبر2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بھارتی تسلط کے مقابلے میں کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی جو مسلسل 70 برسوں سے بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں ۔ کشمیر کی آزادی کا آفتاب بہت جلد طلوع ہونے والا ہے کسی بھی قوم کو طاقت اور جبر کے زور بازوں غلامی کی زنجیروں میں زیادہ دیر تک نہیں جکڑا جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6 اکتوبر آزادی کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں یوسی 32 میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر زون ابوبکر فاروقی، سابق وائس چیئرمین یوسی 32 عبدالجلیل فاروقی سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی خوش نما نعروں سے نہیں جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے سے ملتی ہے ۔ کشمیر کی قانونی حیثیت ختم ہونے کے بعد سے مسلسل ہندوستانی فوج کشمیر میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں وحشیانہ اورننگے جبر کی بدترین تاریخ رقم کررہی ہے جو عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور انسانیت کا پرچار کرنے والی عالمی برداری کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے جس کو کھانے کے بعد بھی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سمیت پوری دنیا میں مسلمان ظلم کی برترین چکی میں پسنے پر مجبور ہیں جس کی بنیادی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کشمیر ی قوم کی جدوجہد آزادی کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملتی مگر ایسا تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ ایک پوری نوجوان نسل موت کے خوف کو فتح کر کے ہندوستانی ریاست کے جبر کے سامنے سینہ سپر ہو گئی ہے خاص کر نوجوان خواتین و طالبات جس بلا کی جرات اور بے خوفی سے ریاستی جبر کے خلاف
لڑ رہی ہیں وہ نہ صرف فقیدالمثال ہے جبکہ دنیا کی طاقتور فوج اور ایٹم بم رکھنے والے باوجود ہمارا حکمران طبقہ خوش نما نعروں اور تقریروں سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی تک ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھے گی اور 6 اکتوبر کو ہونے والا آزادی کشمیر مارچ حکمران کو خواب غفلت سے جگائے گا کہ وہ نعروں اور تقریروں سے آگے بڑھ کر مظلوم کشمیریوں کیلئے عملی مدد کا اعلان
کریں ۔ پوری پاکستانی قو م کشمیریوں کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس