Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بھارت اور اس کے سرپرست کشمیریوں کی جدو جہد آزادی سے سخت خوفزدہ ہیں۔ دردانہ صدیقی


کراچی /03 اکتوبر 2019ء: بھارت اور اس کے سرپرست مظلوم کشمیریوں کی زبردست تحریک آزادی سے خوفزدہ ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے مظلوم مسلمان آزادی کے سورج کو اپنی آنکھوں سے ابھرتا دیکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل محترمہ دردانہ صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ایک ایک لمحہ قیامت کا گزر رہا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو 80لاکھ مسلمانوں کے لئے اجتماعی قبر بنا دیا ہے۔ ہزاروں نوجوانوں کو عقوبت خانوں میں انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بناکر شہید اور زندگی بھر کیلئے معذور بنایا جارہا ہے۔ سیکڑوں بچیوں اور خواتین کو اغوا کرکے ان کی عزتوں کو پامال کیا جارہا ہے، لوگوں کو نماز جمعہ پڑھنے کے لیے مساجد میں جانے کی اجازت نہیں مگر عالم اسلام کے بے حس حکمران اور عالمی برادری ان مظلوموں کی چیخ و پکار پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ بھارت اگر کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو اس میں اصل قصور ان عالمی اداروں اور طاقتوں کا ہے جو مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیار اور معاندانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیریوں کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔بھارتی مظالم پر آنکھیں بند کرکے بیٹھنا معصوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، حکومت پاکستان کشمیر کے معاملے میں محض زبانی دعووں اور تقریروں سے کام لینے کے بجائے ٹھوس پالیسی اپنائے اور بھارتی مظالم کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر مسلسل آواز اٹھائی جائے۔ دردانہ صدیقی نے کہا کہ اس وقت اسلامیان پاکستان کا دینی فریضہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اہل ایمان کی مدد کے لیے متحد ہوں اور بھارت کی مودی سرکار کے مکروہ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کریں اسی جذبے کے پیش نظر جماعت اسلامی کی جانب سے 6 اکتوبر کو لاہور میں عظیم الشان کشمیر آزادی مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لاہور کی خواتین سے میری اپیل  ہے کہ وہ اس مارچ میں بھرپور شرکت کرکے دنیا بھر کو پیغام دیں کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے جس کو پاکستان سے الگ نہیں کیا جاسکتا پاکستانی عوام کل بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے اور آزادی کا سورج ابھرنے تک ان کے ساتھ ر ہیں گے

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس