Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سندھ اور بچوں کا مستقبل کشمیر سے آنے والے دریاؤں سے وابستہ ہے۔ممتازسہتو


کراچی03 اکتوبر 2019 ء:جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو ہم پاکستان اور سندھ کا مسئلہ سمجھتے ہیں کیونکہ سندھ اور بچوںکا مستقبل کشمیر سے آنے والے دریاو ¿ں سے وابستہ ہے۔ اس وقت سندھ کے بچے بچے کی زبان پر کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین، احمد راجو،گولارچی ٹنڈومحمد خان، ہالا، منصورہ اور کوٹری میں اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے ذمہ داران کے مختلف اجلاسوں میں 13 اکتوبر کو حیدرآباد میں سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں کشمیر مارچ کے حوالے سے ہونے والی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔ ممتاز سہتو نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں 13 اکتوبر کو کشمیر مارچ تاریخی مارچ ہوگا جس میں مرد و خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ شہداءکی قربانیاں اور کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور ایک دن رنگ لائے گی۔ پاکستان کے عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم حکمراں خاص طور پاکستان اب تقریروں سے آگے بڑھ کر کشمیری عوام کو بھارت کے چنگل سے آزاد کرانے کےلئے عملی اقدامات کریں۔ تقریریں بہت ہوچکی نودی کسی اخلاقی قاعدے کو نہیں مانے اب ان سے اسی انداز میں نمٹنے کی ضرورت ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس