Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمران مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کریں اور مظلوم کشمیریوں کی مدد کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور/3اکتوبر2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ٹی وی فلموں کے موقف سے نہیں دلیرانہ فیصلے لینے سے حل ہو گا ۔ کشمیری عوام کو بھارتی ظلم وجبر سے نکالنے کے لیے قوم کا ہر نوجوان اور بچہ تیار ہے ۔ عالمی برادری اور اقوا م متحدہ ستر سالوں سے مظلوم کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں کرسکے تو مزید توقعات وابستہ کرنا بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں ۔ 60 دنوں کے اندر 40 ہزار کشمیریوں کو جیلوں میں بند کر کے ظلم کی بدترین داستان رقم کی جار ہی ہے، کشمیری ماءوں ، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتوں کو تار تار کیا جارہا ہے اور ہمارے حکمران ٹی وی فلموں کے ذریعے دنیا میں مسئلہ کشمیر اُجاگر کرنے کی باتیں کررہے ہیں جو قابل مذمت ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6 اکتوبر کو ہونے والے آزادی کشمیر مارچ کے حوالے سے جے آئی یوتھ شمالی لاہور کے زیر اہتمام نکالی جانے والی یکجہتی کشمیر موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی میں صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف،صدر جے آئی یوتھ علاقہ شمالی لاہور حافظ انعام ، صدر زون جے آئی یوتھ محسن علی ، سیکرٹری بعدالرحمن و دیگر قائدین سمیت بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے لاکھوں کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور موت کے منہ میں جار ہے ہیں ان کشمیریوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کے لیے حکمران بلا کسی تاخیر کے عملی اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہو سکتا ہے مگر عالمی قوتیں ہی اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔ عالم اسلام یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان بلاتفریق ہر گلی کوچہ اور گھر گھر جا کر
6 اکتوبر کو ہونے والے آزادی کشمیر مارچ کی دعوت دیں اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں ۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف نے موٹر سائیکل ریل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں 60 دنوں سے مسلسل کرفیو کی وجہ سے 80لاکھ کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں ،کشمیر کے اندر ادویات،غذائی ضروریات اور بچوں کے دودھ کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے کرفیو کی وجہ سے لاکھوں جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت اتحاد اور اتفاق کا ہے،پوری قوم متحد اور متفق ہوکر آگے بڑھے گی تو کامیابی ملے گی ۔ 6 اکتوبر کو شہریان لاہور کشمیریوں کیلئے گھروں سے نکل کر پوری دنیا کو بتا دیں
کہ کشمیری آزادی کی جنگ میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس