Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے زندہ درگورکردیاہے ۔میاں اجمل بدر،یوسف گل پراچہ


فیصل آباد/2اکتوبر2019ء:جماعت اسلامی حلقہ پی پی 115کے امیرمیاں اجمل حسین بدرایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے عوام پر کسی نہ کسی بہانے بوجھ ڈال رہاہے،گذشتہ ماہ بارہ سوبل کے صارفین کو آٹھ سے دس ہزارکابل بھیجاگیاجس پرغریب عوام نے اپنے بچوں کاپیٹ کاٹ کربجلی کے بل اداکئے اب ایک بارپھربجلی کے فی یونٹ میں ایک روپیہ بیاسی پیسہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے غریب عوام اپنی ساری کمائی بجلی کے بلوں کی ادائیگی پرہی خرچ کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو زندہ درگورکردیاہے ۔ رہنماءوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے مررہے ہیں ، بیروزگاری عروج پر ہے،قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ایسے میں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت عوام کوریلیف دینے اورمہنگائی،بیروزگاری اورمعاشی بدحالی سے نجات دلانے کیلئے مثبت اقدامات کرتی لیکن موجودہ حکومت نے بھی ماضی کی حکومتوں کی پالیسی برقراررکھتے ہوئے آئی ایم ایف کے قرضوں کی ادائیگی کیلئے بجلی سمیت دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کاراستہ اختیارکیاہے جو افسوسناک ہے ۔ اجمل حسین بدرنے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معاشی بدحالی کا شکارعوام کی مشکلات میں اضافہ کاسبب بنے گا ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس