Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سیاسی و عسکری قیادت جرات و بہادری کا مظاہرہ کرے اور مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات کرے۔بلال قدرت بٹ


لاہور2 اکتوبر2019ء: ہماری زراعت اور معیشت کا دارو مدار کشمیر سے آنے والے دریاوں کے پانی پر ہے۔ ملک بھر کے کروڑوں کسان اور عوام آزادی کشمیرکیلیے سب کچھ قربان کر دیں گے ۔مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارکسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان، جماعت اسلامی  صوبہ پنجاب وسطی کے جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ نے کسانوں اورجماعت اسلامی ضلع قصور کے ذمہ داران سے لاہور کے ناحی گاوںموضع رام تھمن میں جماعت کے رہنما  راو محمد اشرف کے ڈیرے پر خطاب کرتے کیا۔اس موقع پر امیر ضلع قصور پروفیسر راو اختر علی ،سیکرٹری سردار نور احمد ڈوگر،نائب امیر عثمان غنی نے بھی خطاب کیا۔حاجی محمد رمضان نے کہا کہ پاکستان میں بہتے دریاوں کا پانی زراعت اور معیشت کیلیے آب حیات ہے  اور اگر خدا نخواستہ کشمیر پر انڈیا کا قبضہ  پکا ہو گیا تو ہماری زمینیں بنجر اور فصلین تباہ ہو جائیں گی اور پوری معیشت کا بھٹہ بیٹھ جائے گا۔صوبہ پنجاب وسطی کے جنرل سیکرٹری بلال قدرت بٹ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، سیاسی و عسکری قیادت جرات و بہادری کا مظاہرہ کریاور مظلوم  کشمیری بھائیوں کی مدد کرے اور عملی اقدامات کرکے کشمیری مظلوموں کی مدد کرے۔ کئی ہفتوںسے مظلوم کشمیر ی گھروں میں محصور بھوک، پیاس اور سہولیات سے محروم اذیت ناک زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔بلال قدرت نے مزید کہا کہ کشمیری قوم کشمیر کی آزادی چاہتی ہے جس کے لیے وہ مسلسل قربانیاں دیتے آرہے ہیں۔ کشمیر کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے۔ کشمیریوں سمیت پوری قوم کشمیر کی آزادی کے علاوہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت اور قوم کو ایک پیج پر آنا ہوگااور کسانوں،نوجوانوں،سیاسی رہنماوں سمیت تمام طبقہ ہائے زندگی کو  متحد ہونا چاہیے۔ جماعت اسلامی قصور کے امیر راو اختر علی نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 6 اکتوبر کو ناصر باغ تا اسمبلی ہال جو آزادی کشمیر مارچ کررہی ہے اس میں ضلع قصور سے ہزاروں کسان،نوجوان اور عوام شریک ہونگے۔2-10-2019۔۔نوٹ،فوٹو لف ہزا ہیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس