Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

متاثرین زلزلہ میں پکا پکایا کھانا، راشن پیک اور ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں، مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر تعاون کرنا چاہیے-صباثاقب


لاہور 2اکتوبر2019ء:الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور کی سیکرٹری جنرل صبا ثاقب نے کہا ہے کہ الخدمت کی جانب سے میرپور آزاد کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔الخدمت کے رضاکار اور ایمبولینسز اس وقت متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہزلزلے کے باعث متاثرہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہے جس کے لئے فوری طور پر واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی ترسیل کو ممکن بنایا گیا ہے- علاوہ ازیں جلد متاثرہ علاقوں میں 50صاف پانی کے منصوبے نصب کئے جائیں گے-انہوں نے کہا کہ متاثرین زلزلہ میں پکا پکایا کھانا، راشن پیک اور ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں -انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ابھی باقی ہے جس کیلئے مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر تعاون کرنا چاہیے

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس