Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اضلاع بلدیاتی انتخابات کی تیاری کےسلسلے میں رابطہ عوام مہم شروع کریں۔ڈاکٹرطارق سلیم کی امرائے اضلاع کوہدایت


راولپنڈی یکم اکتوبر2019ء:امیرجماعت اسلامی شمالی  پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے امرائے اضلاع کو انتخابات کی تیاری اور قومی وصوبائی امیدواران کی نامزدگی کیلئے اضلاع کے فورمزپر سفارشات مرتب کرکے صوبائی سیاسی کونسل کودینے کی ہدایت کردی،صوبائی سطح پرمنعقدہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امیرصوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ڈاکٹرحمیداللہ ملک،حافظ تنویراحمد،محمدعثمان آکاش،صدرسیاسی کونسل حاجی جاویداقبال چیمہ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،صدرجے آئی یوتھ شمالی پنجاب اویس اسلم مرزا سمیت دیگرذمہ داران شریک تھے،اس موقع پر اضلاع کی کارکردگی کاجائزہ لے کرآئندہ کیلئے حکمت عملی مرتب کی گئی۔صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام اضلاع جلد اپنی ورکنگ مکمل کرتے ہوئے ہرسطح پرامیدواران کی نامزدگی کے مرحلے کوفائنل کرتے ہوئے انھیں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کریں،صوبے بھرمیں موثرشخصیات سے رابطے کرکے انھیں جماعت اسلامی میں شامل کرنے کیلئے شمولیتی جرگے منعقد کئے جائیں۔انھوں نے کہاکہ کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کے حق میں جماعت اسلامی نے ملک بھرمیں کشمیربچاؤ عوامی مارچ منعقد کئے ہیں جن میں لاکھوں کی تعدادمیں عوام الناس نے شرکت کرکے اجتماعی جیل میں قید 80ہزارمسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس