Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بارش کے بعد بھی شہر کی بیشتر سڑکیں کھنڈرات وگندے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔حافظ نعیم الرحمن


کراچی /30ستمبر 2019ء:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بارش ختم ہونے کے بعد بھی شہر کی بیشتر سڑکیں اور شاہرائیں کھنڈرات و گندے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں حکومت اور متعلقہ اداروں کی نااہلی اور ناقص کارکردگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے صوبائی حکومت،شہری اداروں کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی اور بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی عوام کو بتایا جائے کہ بارش کے بعد شہر کی بدترین صورتحال کو بہتر کرنے بارش اور گندے پانی کی نکاسی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت کے لیے حکومتی سطح پر کیا اقدامات کئے گئے؟بارش کی بار بار پیشگوئی کے باوجود حکومتی اداروں نے نا پہلے کوئی انتظامات کیے تھے اور اب بارش ختم ہونے کے بعد بھی شہر کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں اور کراچی کی عوام مسلسل مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں گٹر ابلنے اور سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گندا اور بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے سڑکیں جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں بارش کے بعد مزید خراب ہوگئیں ہیں جس کے باعث ٹریفک جام بھی ایک عذاب جان بنا ہوا ہے صوبائی حکومت،وزیربلدیات،میئر کراچی اور ان کے ماتحت ادارے اور متعلقہ ذمہ داران زبانی جمع خرچ اور نمائشی اقدامات کے سوا کچھ کرنے پر تیار نہیں سڑکوں سے بارش اور گندے پانی کی نکاسی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی اور یہاں کے عوام کو لاوارث سمجھ لیا گیا ہے اور شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی سطح پر کوئی کوشش نہیں کی جارہی۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں اور گلیوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہر میں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہوگئی ہے بار بار توجہ دلانے کے باوجود جراثیم کش اسپرے کا کوئی انتظام نہیں کیاجارہا اور شہر میں متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں بالخصوص ڈینگی بخار سے ہلاکتوں اور متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس