Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ملک بھر کے کروڑوں نوجوان اور کسان کشمیر کی آزادی کیلیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلیے بے قرار ہیں


لاہور30ستمبر2019ء:ملک بھر کے کروڑوں نوجوان اور کسان کشمیر کی آزادی کیلیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلیے بے قرار ہیں۔چھ اکتوبر کے جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ    میں ہر طرف کسان اور نوجوان نظر آئیں گے  ۔ان خیالات کا اظہار جے آئی یوتھ وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار علی احمد ڈوگر ایڈووکیٹ کے ڈیرے پر جے آئی یوتھ وسطی پنجاب کے صدر شاہد نوید ملک اور کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات نے نوجوانوں اور کسانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔حاجی محمد رمضان نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہمارے بہتے دریا کشمیر سے آتے ہیں اور اگر خدا نخواستہ کشمیر پر انڈیا کا قبضہ کامیاب ہو گیا تو پاکستان صحرا بن جائے گا اور پینے کیلیے پانی بھی نہیں ملے گا اور زرعی اور تجارتی معیشت تباہ ہو جائے گی اس لیے کسان کشمیر کی آزادی کیلیے ہراول دستہ ثابت ہونگے ۔ جے آئی یوتھ صوبہ پنجاب وسطی کے صدر شاہد نوید ملک نے کہا کہ ملک بھر کے کروڑوں نوجوان کشمیر کی آزادی کیلیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کیلیے بے قرار ہیں۔جے آئی یوتھ نوجوانوں کی تربیت کرکے انہیں اقبال کے شاہین بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے اس وقت کشمیر کا ساتھ نہ دیا تو کشمیر ہمیشہ کے لیے انڈین یونین کا حصہ بن جائے گا۔ حکمران آج کشمیر کی لڑائی سری نگر میں لڑ لیں ورنہ یہ لڑائی اسلام آباد میں لڑنا پڑے گی ۔وہ جماعت اسلامی کی کشمیر بچاو مہم کے سلسلے میں چھ اکتوبر کو لاہور کے کشمیر بچاو مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبہ پنجاب وسطی کے ذمہ داران سے جائزہ اجلاس کی صدارت کے بعدصحافیوں سے گفتگو کر تے انہوں کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر ہمارے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم  پر ہمارا خاموش رہنا قومی جرم ہے۔۔انہوں نے کہا کہ حکمران  اپنے ملک کی فوج،قوم کے جزبے اور کشمیریوں کی بے مثال اور طویل جدوجہداور نوجوانوں کے جوان جزبوں پر اعتماد کریں انشا ء اللہ ملک بھر کے کروڑوں نوجوان اپنے مظلوم کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی حفاظت کرنے کیلیے اپنی جانیں قربان کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نوجوانوں کو مایوس کیا ہے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرنے والوں نے بے روزگاری میں30 فی صد اضافہ کردیا ہے  ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے لے کر چترال تک جماعت اسلامی عوام کو بیدار کررہی ہے ور چھ اکتوبر کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔جس میںصوبہ پنجاب  سے ہزاروں نوجوان شریک ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں نوجوانوں سے رابطے جاری ہیں اور نوجوانوں میں اس جلسہ میں شمولیت کیلیے بڑا جوش وخروش پایا جاتا ہے ۔پورے صوبہ میں  لاکھوں پمفلٹ،پوسٹر،بینر ،اورفلیکس لگا کر عوام میں جلسہ میں شمولیت کی دعوت دی جارہی ہے۔جگہ جگہ نوجوان کیمپ لگا کر اور ترانے لگا کر عوام کے جذبوں کو ابھارہے ہیں۔کسان اور نوجوان رہنماوں نے کہا کہ نوجوان کشمیر کی جدو جہد آزادی میں ہراول دستہ ثابت ہونگے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس