Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مسئلہ کشمیر تقریروں یا ملاقاتوں سے حل نہیں ہوگا عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ذکراللہ مجاہد


لاہور29ستمبر2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اس پر دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سیاسی و عسکری قیادت جرات و بہادری کا مظاہرہ کرے ۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر مسئلہ کشمیر تقریروں یا ملاقاتوں سے حل نہیں ہوگا عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ستاون دن سے مظلوم کشمیر ی گھروں میں محصور بھوک، پیاس اور سہولیات سے محروم اذیت ناک زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کشمیری قوم370اور 35اے کی بحالی نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی چاہتی ہے جس کے لیے وہ مسلسل قربانیاں دیتے آرہے ہیں ۔ کشمیر کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے ۔ کشمیریوں سمیت پوری قوم کشمیر کی آزادی کے علاوہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کریں گے ۔ کشمیر کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی ایک سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت اور قوم کو ایک پیج پر آنا ہوگا ۔ جماعت اسلامی لاہور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 6 اکتوبر کو ناصر باغ تا اسمبلی ہال آزادی کشمیر مارچ کرے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے 6 اکتوبر آزادی کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر بھر میں لگنے والے یکجہتی کشمیر کیمپس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس