Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

20اکتوبر کو جیکب آباد میں آزادی کشمیر ریلی میں خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔رخشندہ ناز



کراچی29ستمبر2019 ء:کشمیرتکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، بھارت ظلم وجبر کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود زیادہ دیر تک کشمیری عوام کو اپنا غلام نہیں بناسکتا اسلئے کشمیری عوام نہ صرف اپنی آزادی بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،20اکتوبر کو جیکب آباد میں آزادی کشمیر ریلی میں خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی نائب ناظمہ رخشندہ ناز نے تھرڈ فیملی لان میں منعقدہ خواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، بھارت کشمیر پر مکمل قبضہ کرکے پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے کیونکہ سندھ سمیت پاکستان ایک زرعی ملک ہے،وہ ہمارا پانی روک کر آبی جارحیت اور پاکستان کو بنجر بنانا چاہتا ہے اسلئے کشمیر کا مسئلہ سندھ اور پاکستان سمیت ہمارے بچوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری عوام کی جانی، مالی،سفارتی،سیاسی واخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس