Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

انسانیت کی خدمت عین عبادت اور رب کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔محمد حسین محنتی


کراچی 27ستمبر2019جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ یتیم بچوں ومسکینوں کی مدد کرنا معاشرے کا فرض ہے، الخدمت کے تحت گلشن معمار میں قائم آغوش سینٹر یتیم بچوں کیلئے بہترین کاوش ہے، اہل خیر حضرات اس کارخیر میں بھرپور حصہ لیکر جنت الفردوس میں پیارے آقا کی قربت حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کے تحت گلشن معمار میں قائم اسلامک کلچر سینٹر وآغوش کی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کے جائزے اور ذمہ داران سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر الخدمت آغوش سینٹر کے انچارج سید مطاہر علی ،ضلع شمالی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر ابو الضیائ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، نعمان ملک،ناصر اقبال بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ آغوش الخدمت اسلامک کلچرل سینٹر اپنی نوعیت کا منفرد پروجیکٹ ہے جس میں یتیم بچوں کو معاشرے کا باعزت فرد محسوس کرانے کیلئے تمام رہائشی سہولیات جدید پیمانے پر مہیا کی جائیں گی،انسانیت کی خدمت عین عبادت اور رب کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، اپنی ذات واہل خانہ کیلئے تو سب کرتے ہیں لیکن بندگان خدا کی خدمت ایک عظیم خدمت ہے، آغوش کے انچارج مطاہر علی نے صوبائی امیر کو بتایا کہ 15کروڑ سے زائد لاگت سے قائم ہونے والی اس بلڈنگ میں ابتدائی طور پر100بچوں کے قیام ،طعام اور تعلیم وتربیت کا بندوبست ہوگا، ان شاءاللہ آئندہ سال 2020 کے آغاز میں آغوش سینٹر کا م کرنا شروع کردے گا، اہلیان کراچی کیلئے الخدمت کی یہ بہترین کاوش ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس