Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

طیب اردوان نے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ بڑی جرات اور بہادری کے ساتھ دنیا کے سامنے اٹھا یا ہے۔جاویدقصوری


لاہور 25ستمبر2019ء: امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب اور صدر ملی یکجہتی کونسل صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے میر پور آزاد کشمیر کے علاقوں جاتلاں،افضل پور اور دیگر حصوں میں 30افراد کے جان بحق ہونے کے سانحہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی زلزلہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گئی۔زلزلہ زدہ علاقے میں نقصان بڑے پیمانے پر ہوا ہے۔ ہمارے کارکن اور الخدمت کے رضا کار پوری طرح امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔حکومت پاکستان ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کو تیز کرے اور دور دراز کے علاقوں تک بھی پہنچنے کی کوشش کی جائے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں طیب اردوان نے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ بڑی جرات اور بہادری کے ساتھ دنیا کے سامنے اٹھا یا ہے۔ دنیا کے 194ممالک کا مستقبل 5ممالک کے سپرد نہیں کیا جا سکتا۔ ایک دوسرے کی سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے برابری کی سطح پر تعلقات استوار کئے جائیں تو دنیا سے ظلم کا خاتمہ ہو سکے گا۔بدقسمتی سے امریکہ،بھارت اور اسرائیل نے پورے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ غلامی کے نئے معاہدے اور امداد کی بحالی کے سوا کچھ نہیں۔ امریکن حکام سے ملاقاتوں میں تعریفوں کے پل باندنے کے باوجود سردمہری کا مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ برابری کی سطح پر دو طرفہ تعلقات کی باتیں محض بیانات اور خام خیالی ہیں اور ان کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ تبدیلی کے نام لیواؤں اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے عوام کو جتنا مایوس کیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے اب تک کرفیو نہ اٹھانا انتہائی ظالمانہ اور انسانیت سے عاری عمل ہے۔ انڈیا نے72برسوں سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری آگے بڑ ھے ا ور تمام تصفیہ طلب معاملات حل کرے۔جماعت اسلامی 6اکتوبر کو لاہور میں نہتے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عظیم الشان مارچ کرے گی۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس