Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمران شعبہ زراعت کا معاشی قتل بند کریں ملک کی ستر فیصد آبادی شعبہ زراعت سے منسلک ہے۔میاں رشیدمنہالہ


لاہور24ستمبر2019ء: کسان بورڈ لاہور ڈویژن کے صدر میاں رشید منہالہ نے کہا ہے کہ حکمران شعبہ زراعت کا معاشی قتل بند کریں ملک کی ستر فیصد آبادی بلواستہ اور بلاواستہ شعبہ زراعت سے منسلک ہے لیکن کاشتکار کو بنیادی حقوق تک میسر نہیں لاہور کے سرحدی علاقوں میں لیسکو کی جانب سے بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ، اوربلنگ اور کم وولٹیج سے کاشتکاروں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آئے ہوئے سرحدی علاقوں سے کاشتکاروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ محکمہ خود بجلی چوری کروا رہا ہے جبکہ اضافی بل غریب کاشتکاروں کو بجوائے جا رہے ہیں جبکہ سرکل شالیمار میں رشوت کا بازار گرم ہے اور بعض جگہوں پر نئے ٹرانسفارمرز، پول اور تاروں کی ایمپرولیں پاس ہو ئیں لیکن افسران کی ملی بھگت سے سامان کو خوردبرد کر دیا گیا تبدیلی سرکار محکمہ لیسکو کی جانب سے لاہور کے سرحدی علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور اضافی بلوں کا نوٹس لے ورنہ کسان بورڈ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے پورے لاہور کو اپنے جائز مطالبات منوانے تک جام کر دیں گے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس