Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

مسئلہ کشمیر جہاد کے ذریعے ہی حل ہوگا،افواج پاکستان آگے بڑھے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔محمد حسین محنتی


کراچی 23ستمبر2019 ء: جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق رکن وقومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر جہاد کے ذریعے ہی حل ہوگا،افواج پاکستان ڈرنے اورمصلحت پسندی کا شکار ہونے کی بجائے آگے بڑھے پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، اللہ کے راستے پرچلنے میں ہی کامیابی ہے، جماعت اسلامی روز اول سے مسئلہ کشمیر کو اپنے ایجنڈے کا حصہ بنایا ہوا ہے، 13اکتوبر کو حیدرآباد میں سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں تلک چاڑھی تاء اسٹیشن روڈ ”آزادی کشمیر مارچ“ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی نظم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، دریں اثناء امیر ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے 13اکتوبر کو ہونے والے کشمیر مارچ کی ابتک تیاری کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی۔ صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے تنظیمی رفتار کار پر شرکاء کو بریفنگ دی۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، انگریزسامراج نے ایک سازش کے تحت کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم رکھا، وزیراعظم کا یہ کہنا کہ کشمیر میں جاکر مظلوم ماؤں بہنوں کی داد رسی کرنے والے لوگ کشمیریوں اور پاکستان کے دشمن ہونگے افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، کشمیری کوئی دہشتگرد نہیں بلکہ اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، ان کی جانی مالی،اخلاقی مدد کرنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ حکمران بھلے غیروں کے غلام بنے رہیں مگر جماعت اسلامی اور پوری قوم جہاد کشمیر اور کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ان شاء اللہ شہداء کی قربانیوں اور کشمیری عوام کی جدوجہد کے نتیجے میں وادی کشمیر میں آزادی کا سورج طلو ع ہوکر رہے گا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس