Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

خطے میں کشمیر، سعودی عرب اور ایرانی تنازعات سوچی سمجھی عالمی سازش کا حصہ ہیں ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور22ستمبر2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر دورہ امریکہ میں دو ٹوک موقف کے ساتھ قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے کشمیر اور ڈاکٹر عافیہ کی آزادی کیلئے آواز بلند کریں ۔ عالمی دنیا کو خطے کی سنگین صورتحال سے آگاہ کریں ، اگر مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ یا لچک کا مظاہرہ کیا گیا تو کشمیریوں سمیت پوری پاکستانی قوم معاف نہیں کریگی ۔ حکمران یاد رکھیں اللہ کا نظام کسی بھارتی یا امریکی نظام سے سب سے بڑھ کر ہے بحیثیت مسلمان ہ میں قرآن و سنت کی رہنمائی لیناہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6 اکتوبر کو ہونے والے آزادی کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک محنت کے مرکزی و صوبائی رہنماوں کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اجلاس میں تحریک محنت کے مرکزی رہنما یحی برکی، معراج الدین طاہر، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، چوہدری محمود الاحد اور تحریک محنت ضلع لاہور کے صدور اور عہدیداران شریک تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ کشمیر میں کرفیو کو 50 دن ہو چکے ہیں وہاں کے لوگ گھروں محصور خوراک، پانی، علاج معالجہ سمیت دیگر انسانی ضروریات کو ترس رہے ہیں ۔ سکول، مساجد اور ہسپتال بند ہیں ، لوگ اپنے پیاروں کو گھروں میں دفن کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے اسلامی اور مغربی دنیا کی طرف سے کرفیو کے خاتمے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔ وادی و جموں کشمیر میں لوگوں کی زندگی تنگ کر دی گئی ہے، ایک بہت بڑا انسانی المیہ لاکھوں لوگوں کو گھیرے میں لے چکا ہے مگر عالمی برادری مجرمانہ طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشمیر، سعودی عرب اور ایرانی تنازعات سوچی سمجھی عالمی سازش کا حصہ ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ اور استعماری طاقتوں نے ہمیشہ اسلامی ممالک پر جنگ مسلط کر کے عالمی دہشتگردی کو فروغ دیا ہے ۔ پاکستان خود امریکی جنگ کا حصہ بننے کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کا شکار رہ چکا ہے جس کے اثرات آج بھی ملک و قوم کو بھتگنا پڑرہے ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکہ سمیت استعماری قوتوں کے خلاف امت مسلمہ کے حکمرانوں کو سوچ سمجھ کر فیصلے لینا ہوں گے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے بھرپور آواز بلند کی جائے ۔ کشمیر میں انتہا پسندوں نے ظلم و بر بریت کا میدان گرم کر رکھا ہے، مودی کی شکل میں ہندوستان کا گھناءونا چہرہ سامنے آ گیا ہے ۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء
نے تمام اداروں میں جدوجہد آزادی کشمیر کا پیغام پہنچانا کا عزم کیا اور آزادی کشمیر مارچ میں بھر پور شرکت کا اعلان بھی کیا ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس