Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سوشل میڈیا برائی اور اچھائی کا مشترکہ مجموعہ ہے، اس کا استعمال احتیاط سے کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔جاویدقصوری


لاہور21 ستمبر2019ء:امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب (وسطی)محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ سوشل میڈیا نے دنیا کو حقیقی طور پر گلوبل ویلج بنادیا ہے، اس کا مثبت استعمال تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ مصر، تیونس میں اسلامی انقلاب لانے اور ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنانے میں سوشل میڈیا کا بہت بڑا کردار تھا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشہ روز منصورہ میں وسطی پنجاب کے صوبائی وضلعی سوشل میڈیا ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے ڈائریکٹرسوشل میڈیا جماعت اسلامی پاکستان شمس الدین امجد ، میاں محمد زمان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں 6اکتوبر کو لاہور میں ہونے والے عظیم الشان ٓزادی کشمیر مارچ کے حوالے سے پلاننگ بھی کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد جاوید قصوری نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی بھی سوشل میڈیا کے اس دور میں خود کو زیادہ منظم انداز میں متحرک کرچکی ہے۔ ہمارے با کردار نوجوان ہر سطح پر اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔ اس وقت اربوں انسان سوشل میڈیا کے ساتھ وابستہ ہیں اور ان کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا رابطے کا آسان اور سستا ذریعہ ہے،آپ جہاں اور جس جگہ بھی ہوں وہیں سے میلوں دور بیٹھے افراد سے نہ صرف بات کر سکتے بلکہ انہیں دیکھ بھی سکتے ہیں اور جب چاہیں اپنے جذبات و احساسات کا اظہاربھی کرسکتے ہیں۔سوشل میڈیا کی بدولت فاصلے سمٹ گئے ہیں اور دوریاں ختم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دور سب سے تیز رفتار اور ترقی یافتہ دور ہے اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور یہاں سوشل میڈیا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔سوشل میڈیا برائی اور اچھائی کا مشترکہ مجموعہ ہے۔ لہٰذا اس کا استعمال احتیاط سے کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ یہ فیصلہ اب آپ پر منحصر ہے کہ آیا اس کے مثبت استعمال سے ہم دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنوار لیں یا دونوں جہانوں کی ناکامی اپنے سر لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے فاصلے سمیٹ دےے ہیں۔ الحمد للہ ہمارے نوجوان اس میدان میں بھی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔ آج کے اجلاس کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کی تربیت کرنا مقصود ہے تاکہ وہ ہر قسم کے شکوک و شبہات سے بالاتر ہو کر اللہ کے دین کے نفاذ میں ہراول دستہ کا کردار ادا کرسکیں۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ نوجوانوں میں اس وقت اضطراب پا یا جاتا ہے۔ پاکستان کے نوجوانو ں نے سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک انصاف کے لیے اقتدار کی راہ ہموار کرنے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا تھا۔ یہ بد قسمتی ہے کہ آج یہی نوجوان حکمرانوں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکا ہے اور متبادل قیادت کو دیکھ رہا ہے۔ جماعت اسلامی ملک وقوم کو محب وطن ، با کردار اور صاف ستھری قیادت دے سکتی ہے۔ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے ہمیں اپنے اہداف کو آسان بنانا ہوگا۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس