Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

محمد حسین محنتی کا افغان سرحد پر سرنگ دھماکہ میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس


کراچی21ستمبر2019 ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکہ میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی کے شہید ہونے والے واقعہ پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سر زمین کی حفاظت اوردہشت گردی کے خاتمے کےلئے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ اور شہداءکے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں واقعہ کی سخت مذمت اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور افغانستان میں امن اور ترقی ایک دوسرے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے مگر اسلام و پاکستان دشمن قوتیں اس طرح کی کاروائیاں کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کو ماضی کی غلطیاں دہرانے کے بجائے انسانیت کے امن و خوشحالی کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صوبائی ا میر نے زور دیا کہ امریکہ _ طالبان مذاکرات کی کامیابی اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پرحکومت پاکستان حکمت عملی اور قومی پالیسی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کرپشن و دہشت گردی کے شیطانی کھیل کا خاتمہ چاہتی ہے۔ پاکستان میں امن و استحکام ہر محبت وطن شہری کی اولین خواہش ہے اس حوالے سے پاک فوج سمیت تمام اداروں کا کردار و کارکردگی ناقابل فراموش ہے۔ سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی غلط و آمرانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ اس کا خمیازہ بھگت رہا ہے ۔ حالات نے پہلے پاکستان کا نعرہ غلط ثابت کردیا۔ پاکستان پہلی ایٹمی اسلامی ریاست اور عالم اسلام کے امیدوں کا مرکز ہے۔ اس لئے بیرونی مداخلت کے خاتمے، خطہ کے عوام کے مفاد، معاشی خوشحالی اور اسلامی پاکستان کےلئے پالیسیاں بنائی جائیں تاکہ شہدا اور بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کے خواب شرمندہ تعبیر ہوسکیں۔انہوں نے مرحومین کی مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحتیابی اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس