Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیر میں 47 روز سے گھروں میں محصور کشمیری مسلمان بھوک، پیاس اور علاج معالجہ کی سہولیات کو ترس رہے ہیں ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور 20ستمبر2019ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و جبر کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے اور اس خطے کے تمام حکمران طبقات سمیت دنیا بھر کی سامراجی طاقتیں اس خونی کھیل میں شریک ہیں ۔ 47 روز سے گھروں میں محصور کشمیری مسلمان مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں معصوم بچوں کے ساتھ بھوک، پیاس اور علاج معالجہ سمیت دیگر انسانی ضروریات سے محروم کسی محمد بن قسم کا انتظار کررہی ہیں ۔ ستر سال سے اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کے ساتھ کشمیر یوں کے حقوق کی حق تلفی میں برابر کی شریک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر بھر میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مساجد کے باہر کارڈ ڈسپلے مہم اور دیگر پروگرامات میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ذکر اللہ مجاہدنے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جاری ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمان سٹرکوں پر نکل آئے ہیں ۔ کشمیری مسلمان پاکستان کی بقاء، سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستانی پرچموں کے ساتھ اپنی جانوں کے نذارنے پیش کر رہے ہیں اور ان ہی پرچموں کے ساتھ قبروں میں سپرد خاک ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ اس وقت کشمیری مسلمانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ وادی کشمیر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن جاری ہے اور وادی کی اسی لاکھ سے زائد آبادی کو موت کے منہ میں دھکیلا جاچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ے حکمران مسئلہ کشمیر پر آخر حد تک جانے کی تو بات کرتے ہیں مگر کشمیریوں کی عملی مدد کیلئے کچھ نہیں کررہے جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران باتوں کے جہاد سے نکل کر عملی طور پر وادی میں پاکستانی افواج کو داخل کریں پاکستان قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ دفاع پاکستان اور کشمیریوں کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہے ۔ بعد ازں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 6 اکتوبر کو ناصر باغ تا اسمبلی ہال تک ہونے والے عظیم الشان آزادی کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کارڈ سپلے مہم کے حوالے سے منصورہ ، سندر روڈ ، چائنہ سکیم ، جوہر ٹاون ، ٹاءون شپ سمیت دیگر علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد
مساجدکے سامنے یکجہتی کشمیر مظاہرے کیے گئے اور عوام کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس