Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سندھ میں میڈیکل کالجز کے لئے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے پیپر آوٹ ہو نے کی تحقیقات کروائی جائے۔کاشف شیخ


کراچی18ستمبر2019 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے سندھ میں میڈیکل کالجز کے لئے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے پیپر آوٹ ہو نے کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15ستمبر 2019 کو میڈیکل کالجز کے لئے ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے بعد ہزاروں والدین نے میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اس لیے صوبائی سلیکشن کمیٹی میڈیکل کالجز کےلئے اپنی پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے ازسر نو پالیسی تشکیل دیکرخدشات ختم کرے۔ انہوں نے ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے طلباءکے ساتھ تعلیم دشمنی ختم کی جائے ۔پیپر کے آوٹ ہو نے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے ساتھ ملوث افراد کے خلاف نہ صرف کاروائی بلکہ داخلہ میڈیکل ٹیسٹ کو دوبارہ سے انعقاد کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔ 120 نمبر لینے والے فارم ہی جمع نہیں کر وا سکتے یہ نا انصافی اور طلباءکے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی سازش ہے داخلہ ٹیسٹ اور انٹری ٹیسٹ کے نمبر کو ایگریگٹ کیا جائے نہ کہ جو بچے 120 سے کم نمبر لیں انھیں فارم جمع کروانے کی اجازت ہی نہ دی جائے اوورسیز میڈیکل نشتوں پر سندھ کے ڈومیسائل کو فوقیت دی جائے سندھ حکومت داخلہ میڈیکل کالجز میں اپنی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیکر والدین کی پریشانی ختم اور طلباءکا مستقبل محفوظ بنائے ایک ہی ملک میں داخلہ میڈیکل کالجز کا دہرا نظام سندھ کے ہزاروں طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا والدین شدید پریشان ہزاروں طلبا کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس