Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیریوں کے حق مزاحمت کو بحال کیا جائے کشمیری مجاہدین قابض بھارتی افواج کو مار بھگائیں گے۔عبدالرشیدترابی


اسلام آباد17/ستمبر2019ء:کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیریوں کے حق مزاحمت کو بحال کیا جائے کشمیری مجاہدین قابض بھارتی افواج کو مار بھگائیں گے،اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی غیر ملکی قبضے کے خلاف وہاں کے باشندے حق مزاحمت ستعمال کرسکتے ہیں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان ،مشرقی تمیور،عراق اور افغانستان کے خلاف قرارداد یںمنظورکرکے کارروائیاں کیں ، تو جنگی جرائم کے مرتکب ہندوستان کے خلاف سلامتی کونسل کارروائی کیوں نہیں کرتی،حکومت پاکستان اوآئی سی کے رکن ممالک کو اعتماد میں لے کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کریں کہ وہ ہندوستان کے خلاف کارووائی کرے اگراقوام متحدہ  یہ نہیں کرتی اس سے لاتعلقی کا اعلان کیا جائے،تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں نے دنیا کے ہر فورم اور پارلیمنٹس کے اندر مسئلہ کشمیرکو زیر بحث لے آئے ہیں،دنیا کے ہر فورم پر مودی کے اقدامات مسترد کیے جارہے ہیں،عالمی سطح پر کشمیریوںکے حق میںفضاء ہے اس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالا ت کااظہارانھوںنے علماء مشائخ پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیرکانفرنس اور دیگر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیریوں کو حق مزاحمت بحال کردے تو فوج کشی کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی مجاہدین ہی کافی ہیں،دوسری صورت یہ کہ عالمی سطح پر موافق فضا سے استفاد ہ کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف کاروائی کروائی جائے،تیسری صورت یہ کہ بیس کیمپ کے کردار کو بحال کیا جائے تاکہ کشمیری سیاسی سفارتی اور عسکری سطح پر اپنا کردارا دا کرکے کشمیرکو آزا د کروائیں،انھوںنے کہاکہ مودی نے دنیا کے امن کو چیلنج کردیاہے،دنیا کا امن خطرے میںہے ہندوستان میں دنیا کی سرمایہ کاری نہیںبچے گی،پاکستان کی حکومت قومی قیادت اور اپوزیشن کشمیر کے حوالے بیانیہ ایک کریں،کشمیرپاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے کشمیرکے بغیر اگر کسی کا خیال ہے کہ پاکستان سلامت رہ سکتاہے تو یہ اس کی بھول ہے،کشمیرکے بغیر پاکستان نامکمل ہے تحریک آزادی کشمیردراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے،انھوںنے کہاکہ 2002تک مجاہدین نے ہندوستانی افواج کی چیخیں نکلوادیں تھیں فوج نفسیاتی بن چکی تھی بھاگنے کی تیاری میں تھیںکہ یہاں سے کشمیریوںکا حق مزاحمت پر قد غن لگائی گئی،ورنہ یہ نوبت ہی نہ آتی اس وقت تک کشمیری آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہوتے،انھوںنے کہاکہ پاکستان کی قوم حکومت اور اپوزیشن یک زبان ہوکر دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیرپیش کریں اور اقوام متحدہ سے کارووائی کا مطالبہ کریں کشمیری گزشتہ کئی ہفتوں سے کرفیو کی زد میں ہیں ،ان کی عملی مدد کی ضرورت ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس