Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ہندوستان نے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑدیئے ،علماء و مشائخ کامتحرک ہونا خوش آئند ہے۔ لیاقت بلوچ


لاہور17ستمبر 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشائخ علماءکونسل کی آل پارٹیز یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یکجہتی کشمیر کے لیے مشائخ اور علماءکا متحرک ہونا خوش آئند ہے ،اس سے ملک بھر میں لاکھوں کروڑوں مریدین متحرک ہوں گے ۔ ہندوستان نے کشمیر پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے ہیں ۔ 44 دن سے لاک ڈان کرفیو نے 80 لاکھ کشمیریوں کو تمام انسانی بنیادی حقوق سے محروم کر دیاہے ۔ کشمیریوں کے حوصلے اور عزم ہمالیہ سے بلند ہے ۔ کشمیریوں کی بیداری اور جذبہ شہادت ہی ا ن کی طاقت ہے ۔ آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا ۔ آزادی کی تحریکیں آزادی حاصل کر کے ہی رہتی ہیں ۔ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ عالم اسلام کے خلاف نئی خوفناک سازش ہے ۔ ہم سعودی عرب پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ کشمیریوں نے افغانوں سے جہاد ، جرا ¿ت اور غیرت و حمیت کا سبق سیکھا ہے ۔ نریندر مودی نے خطہ پر شر مسلط کیاہے ، انشا ءاللہ اس شر سے خیر ہی برآمد ہوگا ۔ کشمیر کی تقسیم ، خود مختار کشمیر ، شملہ معاہدہ اور اعلان لاہور نہیں مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے فیصلہ کے لیے حق خود ارادیت دیناہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی تقریریں ، دعوے و اعلانات قومی وحدت و یکجہتی اور اتفاق رائے کے بغیر بے کار اور بے نتیجہ رہیں گے ۔حکومت حالات کی سنگینی کا ادراک کرے ۔ ضد ، ہٹ دھرمی چھوڑے اور یکجہتی کشمیر کے لیے قومی اتفاق رائے ، سفارتی محاذ پر قومی اتفاق رائے کی کشمیر پالیسی سے طاقت حاصل کرے ۔ اصل مقاصد کو ہدف بنانے کی بجائے دورہ امریکہ کے اخراجات اور ووچرز کا چرچا کرنا بے وقت کی راگنی ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس