Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

فیصل آباد کی تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کا22ستمبر کومظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر مارچ کا اعلان


فیصل آباد16/ستمبر2019ء:  فیصل آباد کی تمام سیاسی اور دینی جماعتوں،سول سوسائٹی،مزدور،وکلا،تاجر اور طلبہ تنظیموں نے22ستمبر کو مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مشترکہ کشمیر مارچ کرنے کا اعلان کردیا، تمام سیاسی تعصبات اور وابستگیوں سے بالاتر ہو کرشہری کشمیر سے اپنے محبت اور اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر مارچ میں شریک ہوں گے۔اس امرکا فیصلہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوا کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں کیا گیا۔ کانفرنس میں ممتاز عالم دین مولانا زاہد محمود قاسمی،پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر،سابق ایم پی اے راﺅ کاشف رحیم،مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر رانا عظیم خاں،تاجرراہنما چوہدری محمودعالم جٹ،انجم اقبال بٹ،تحریک انصاف کے راہنما سلیم جہانگیر چٹھہ ایڈووکیٹ،صدر شیعہ علما کونسل سیدغضنفرعباس ترمذی ،صفدر علی شان،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے راہنما ڈاکٹر سلطان عبداللہ ، ڈاکٹرمحمد طفیل،پروفیشنل فورم کے صدرڈاکٹرعبدالستار قریشی،شیخ سلطان محمود،مولاناریاض کھرل،عالمی مجلس ختم نبوت کے صاحبزادہ مبشرمحمود ،صدر  منہاج القرآن علما کونسل علامہ عزیزالحسن اعوان ،مفتی عبدالشکور جے یو پی،پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے راہنماڈاکٹر عبدالجبارعباسی،ڈاکٹر آصف علی بٹ ، مزدور راہنما اسلم معراج،ٹیچرز یونین کے حافظ غلام محی الدین،سابق چیف فیسکوطارق محمود چٹھہ ،میاں عبدالوحیدنظریہ پاکستان فورم،جے آئی یوتھ کے صدر عمرفاروق گجر،اصغر علی صدیقی،جماعت اسلامی کے راہنماسردار ظفر حسین خان،رائے اکرم کھرل،محمدریاض برائٹ ہوپ فاﺅنڈیشن اور دیگربھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور کشمیریوں سے اپنی بھر محبت کے اظہار کے لئے مارچ میں صرف پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے تاکہ پوری دنیا کو یہ پیغام پہنچایا جائے کہ کشمیر کاز کے لئے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔تمام قائدین نے اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے اس مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس