Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ہندوستان 100 دن بھی کرفیو مسلط رکھ لے، کشمیری اپنی لازوال قربانیاں رائیگا ں نہیں جانے دیں گے۔لیاقت بلوچ


لاہور16ستمبر 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ کشمیری 43 دنوں سے ہندوستانی کرفیو، ظلم و جبر، جبری گمشدگی اور نسل کشی کا شکار ہیں۔ہندوستان کے لیے ممکن نہیں کہ یہ ظلم جاری رکھ سکے۔ ہندوستان 100 دن بھی کرفیو مسلط رکھ لے، کشمیری اپنی لازوال قربانیاں رائیگا ں نہیں جانے دیں گے۔ کشمیریوں کا حوصلہ اور عزم ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔ کشمیریوں کو بولنے دو، کشمیریوں کا درد سنو اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دو۔ عالمی برادری کو مجرمانہ بے حسی ختم کرنا ہوگی۔ کشمیر پر سودے بازی کرنے والے اپنی قبر خود کھودیں گے۔ حکمران افغانوں سے غیرت، حمیت، استقامت کا درس لیں، جرأت سے اقدام کریں۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومتی اقتصادی ٹیم معاشی بہتری کا راگ آلاپ رہی ہے، یہ صریحاً دھوکہ ہے۔ عوام تو اس اذیت سے گزر رہے ہیں کہ مہنگائی، بے روزگاری، یوٹیلٹی بلز میں ہوشربا اضافہ، پیداواری لاگت اور شرح سود میں اضافہ، روپے کی قدرمیں کمی، غریب اور سفید پوش طبقہ کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں۔ معاشی زوال منہ بولتی تصویر ہے اور سماج بری طرح متاثر ہورہاہے۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ملک بھر میں یکجہتی کشمیر مارچ جاری ہیں۔ کوئٹہ کے کامیاب کشمیر مارچ کے بعد 20 ستمبر کو سرگودھا، 22 کو بھمبر، 27 کو مظفرآباد اور 6اکتوبر کو لاہور میں عظیم الشان کشمیر مارچ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اقوام متحدہ کے لیے قومی اتفاق رائے کی طاقت کی بجائے پی ٹی آئی کی کمزور و لاغر آواز کے ساتھ جارہے ہیں، ہم پھر بھی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس