Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ترکی ہمیشہ مظلوموں کی مدد کو پہنچتا ہے اہل کشمیر ترکی کی طر ف دیکھ رہے ہیں ۔عبدالرشیدترابی


 

انقرہ16/ ستمبر2019ء:  کنونیئر کل جماعتی کشمیرر ابطہ کونسل چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ترکی،ایران اور لبنان کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،ترکی نے ہمیشہ مظلوموں کی مدد کو پہنچتا ہے اہل کشمیر ترکی کی طر ف دیکھ رہے ہیں ،اسلامی ممالک بھارت سے معاشی بائیکاٹ کی دھمکی ہی دے دیں تو ہندوستان کشمیر چھوڑنے پر مجبور ہوجائے گا ہندوستان کی 80فیصد تجارت اسلامی ممالک سے وابستہ ہے ،ترکی قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے مسلم دنیا اور عالمی برادری کو متحرک کرے کہ وہ کشمیریوں کو حق دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،مقبوضہ کشمیر گزشتہ 42دنوں سے مسلسل کرفیو کی زد میں ہے ہندوستان نے پوری ریاست کو قید خانے میں تبدیل کررکھا ہے 15لاکھ قابض افواج اور آر آر ایس کے مسلح غنڈے ظلم کی انتہا کررہے ہیں کشمیریوں کو دینی فریضے کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے کھانے پینے کی اشیاء بچوں کا دودھ اور ادویات ختم ہو چکی ہیں عالمی برادری بڑا سانحہ رونماہونے سے قبل اپنا کردار ادا کرے ،ترکی کی این جی اوز نے جس طرح غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے فریڈم فلوٹیلا چلایا تھا اسی طرح کشمیر کے محاصرے کو توڑنے کے لیے فریڈم فلوٹیلا چلایا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی کانفرنس کے موقع پر لبنان کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر عدنان منصور،ایران کے سابق وزیر خارجہ منوچر متقی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کانفرنس کے کوریڈور میں سابق وزراء خارجہ کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے کشمیر امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،واضح رہے کہ عبدالرشید ترابی کو ترکی میں عالمی کانفرنس میں کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے مدعو کیا گیا ہے ،عالمی کانفرنس میں اسلامی تحریکوں کے سربرہان ،سرکاری اور نیم سرکاری مندوبین،سفراء،اہل دانش شریک ہوں گے ،عبدالرشید ترابی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہے ہیں اقوام متحدہ اور بالخصوص مسلم دنیا کے حکمران اور عوام اپنا کردار ادا کریں اقوام متحدہ کو مجبور کرے کہ وہ چیپٹر7کے مطابق بھارت کے خلاف کارروائی کرے ،بھارت ریاستی دہشت گردی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے گزشتہ 42دنوں میں ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار اور لاپتہ کیا جا چکا ہے ،سکولز اور کالجز کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کیا جا چکا ہے ،روزانہ کشمیریوں کو شہید اور لاپتہ کیا جارہا ہے ممنوعہ ہتھیار استعما ل کیے جارہے ہیں فلسطین طرز پر ہندو بستیاں آبا د کرنے کے لیے کشمیریوں کی نسل کشی اور ان کو ہجرت پر مجبور کیا جا سکتا ہے جس طرح اسرائیل نے فلسطین میں فلسطینیوں کا قتل عام کر کے ان کو ہجرت پر مجبور کیا اور ان کی زمینوں پر باہر سے یہودیوں کو لا کر آباد کیا اسی طرح نریندرمودی ہندوستان سے انتہا پسند ہندئوں کشمیر میں لا کر آباد کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں اس مقصد کے حصول کے لیے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی تا کہ مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلا جائے ان حالات میں عالمی برادری اور باالخصوص امت مسلمہ کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس