Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمران غیروں کے اشاروں پر جہاد کو گالی بنادینے کے بعد دینی مدارس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔محمد حسین محنتی


کراچی 13ستمبر2019جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آج فلسطین سے لیکر کشمیر تک اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں پر حملہ آور ہیں، اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، مسلم امہ اپنے معمولی اختلافات سے بالاتر ہوکر اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اسلام و مسلمانوں کے خلاف ہونی والی سامراجی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس میں پڑہنے والی وہ تنظیم ہے جو مسالک سے بالاتر ہوکر اتحاد امت کی داعی اور اقامت دین کے ہونے والی جدوجہد میں ہراول دستہ کا کام کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سندھ حافظ نعیم اللہ منگریو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ قیم صوبہ کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر ساتھ موجود تھے۔منتظم صوبہ نے یوم تاسیس کے پروگرامات، یکجہتی کشمیر مظاہروں اور دیگر دعوتی وتنظیمی رفتارکار سے صوبائی امیر کوآگاہ کیا۔محمد حسین محنتی نے مز ید کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں مگر آج حکمران غیروں کے اشاروں پر جہاد کو گالی بنادینے کے بعد دینی مدارس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرکے بدنام کر رہے ہیں،دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اسداللہ بھٹو، محمد حسین محنتی کا پیپلزپارٹی ایم پی اے غلام شاہ جیلانی کے وفات پر تعزیت کا اظہار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) 13ستمبر2019جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی،جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پ پ ایم پی ایم غلام شاہ جیلانی کی وفات پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس