Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کوبھارتی ظلم و بربریت کا خاتمہ کرنے کیلئے مجرمانہ خاموشی توڑنا ہوگی۔ ذکراللہ مجاہد


لاہور15/ ستمبر2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستانی عوام اور پوری امت مسلمہ خطے کے سب سے اہم مسئلے آزادی کشمیر پر حکومت کے فیصلہ کن اور اطمینان بخش اقدام کے منتظر ہیں۔ اس بارے میں اب تک کے حکومتی اقدامات بیانات اور پا نہایت مایوس کن ہے ۔جماعت اسلامی اپنی اصولی پالیسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تائید میں کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں 6 اکتوبر کو ہونے والے ناصر باغ تا اسمبلی ہال آزادی کشمیر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی عہدیداران کے خصوصی اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، ملک شاہد اسلم،اظہر بلال، افتخار احمد چوہدری، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، چوہدری محمودالاحد، عبدالحفیظ اعوان، عمر، شہباز، امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور سمیت دیگر عہدیداران جماعت نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلا ف شہر لاہور کی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو عوامی مارچ میں شریک ہو کر دنیا بھر میں اپنا ریکارڈ احتجاج کروانا ہوگا اور حکومت پر دبائوں بڑھانا ہوگا کہ وہ کشمیری مسلمانوں کی عملی مدد کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے جس سے بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کوبھارتی ظلم و بربریت کا خاتمہ کرنے کیلئے مجرمانہ خاموشی توڑنا ہوگی۔اس موقع پر اجلاس میں 6 اکتوبر کو آزادی کشمیر مارچ کی اب تک کی تیاریوں کی رپورٹ آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت وفیصلے ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آزادی کشمیر  مارچ کی دعوت تمام شہریوں تک پہنچائی جائے گی، شہر بھر کے گلی، محلوں اور مین شاہراوں پر آزادی کشمیر مارچ کیمپ لگائے جائیں گے اور شہر بھر میں لاکھوں کی تعداد میں آزادی کشمیر مارچ

ہینڈبل تقسیم کیے جائیں گے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس