Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیری اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے پاکستان کی تکمیل اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ راشدنسیم


لاہور14ستمبر2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے لانڈھی کراچی میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیڑھ ماہ سے کشمیر میں کرفیو سے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیاہے ۔ کشمیری بھی افغانوں اور فلسطینیوں کی طرح اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے جان و مال کی قربانیاں دے رہے ہیں ۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہے ۔ کشمیری اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے پاکستان کی تکمیل اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ 

راشد نسیم نے کہاکہ حکمران اور ہمارے کرتا دھرتا بھارت کی طرف سے کسی مزید حملے کا انتظار کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم بھارت کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے جو کرنا تھا کردیا اب اسے مزید کچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس