Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حق وسچ کا ساتھ اور ظلم کیخلاف ڈٹ جانا ہی پیغام شہادت حسینؓ ہے۔ محمد حسین محنتی


کراچی09ستمبر2019 جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا درس انقلاب ہے، جو اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد اور یزیدی صفت حکمرانوں کیخلاف ڈٹ جانے کا نام ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ نے اپنے خاندان سمیت دین حق کیلئے جام شہادت نوش کرکے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگر ظلم کی نہیں، انسانیت اور اسلام کے دشمنوں نے آج کشمیر، برما، فلسطین سمیت پوری دنیا میں ظلم وبربریت سے معرکہ کربلا پربا کررکھا ہے اسلئے حق وسچ کا ساتھ اور ظلم کیخلاف ڈٹ جانا ہی پیغام شہادت حسینؓ ہے۔انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ حق وباطل کا معرکہ ازل سے ابد تک جاری رہے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت اور کرفیو کو آج35دن گذرگئے یہ بدترین ریاستی دہشتگردی ہے، کشمیر کی افسوس ناک صورتحال پر انسانی حقوق کی تنظیمیں وعالمی ضمیر کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں اسلام کے غلبہ اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر باطل سے ٹکرانے کا درس دینے کے ساتھ اس کے راستے میں آنے والی مشکلات میں صبر واستقامت ،ایثار وقربانی کی تاکید کرتا ہے۔صوبائی امیر نے زور دیا کہ حکومت اور علماءکرام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ یوم عاشور سمیت محرم الحرام میں قیام امن اور تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی کی فضا کو یقینی بنایا جائے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس