Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں بحرانوں کا سیلاب آچکا ہے


لاہور 9/ ستمبر2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں بحرانوں کا سیلاب آچکا ہے، مہنگائی ، بے روزگاری اور بجا ٹیکسیوں کی بھر مار سے غربت اور مایوسی ہر طرف پھیل چکی ہے۔ وادی جموں کشمیرمیں مسلمان مائوں، بہنوں اور بیٹوں کی عزتوں کو تار تار کیا جارہا ہے اور ہمارے حکمران بیانات سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں ہیں۔ جماعت اسلامی ملک کی غریب عوام اور مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑرہی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاون میں یکجہتی کشمیر کنونشن میں شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سٹیج پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم و دیگر قائدین سمیت بڑی تعدا میں مرد وخواتین موجود نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید جماعت اسلامی لاہور نے 28 ہزار سے زائد لوگوں کو عید قربان کے موقع پر گائے کی قربانی کے حصوں کی سہولت فراہم کی ہے جو قابل فخر ہے۔ ہمارے کارکن اور ورکرز اپنی عید کی خوشیوں کو غریب، نادار افراد کی خدمت کیلئے قربان کر کے کھالوں کو اکٹھا کرتے ہیں اور ان کھالوں سے حاصل ہونے والی آمدن کا 5 فیصد پیسہ انتظامی امور پر خرچ ہوتا جبکہ 95 فیصد مستحقین پر خدمت خلق کے کاموں پر خرچ ہوتا ہے جن میں ایک ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت، ماہانہ کی بنیاد پر بیوا خواتین کو راشن کی تقسیم ، معیاری ہسپتال، ڈسپنسریاں اور دستکاری سینٹرز اور سکولز ہیں جن میں چھ ہزار سے زائد مستحق بچوں اور بچیوں کے مکمل تعلیمی اخراجات پورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے حکمرانوں نے قیام پاکستان کے عظیم مقصد کو پس پشت ڈال کرذاتی مفادات کے حصول، مراعات اور اسٹیٹس کو بڑھایا ہے جس سے ملک میں کرپشن اور لاقانونیت کو تقویت ملی ہے جس کے باعث ملک میں غریب آدمی غریب سے غریب تر اور امیر آدمی امیر سے امیر تربنتا جا رہا ہے اور قانون کی گرفت میں صرف اور صرف غریب لوگ مارے جا رہے ہیں جبکہ امیر کو اربوں کھربوں کی کرپشن کے باوجود جیلوں میں بھی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی قدرتی آفات کی وجہ سے مشکل وقت آیا ہے تو جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر خدمت کے کام کو سرانجام دیا ہے۔ بدقسمتی سے حکومت کے کرنے کے کاموں کو جماعت اسلامی کھالوں اور مخیر حضرات کے دیئے گئے عطیات سے وسیع پیمانے پر سرانجام دے رہی ہے اگر قوم اپنے ووٹوں سے انہیں محب وطن لوگوں کو اقتدار کے ایوانوں میں پہنچا کر قومی خزانے کی امانت دیانت ان کے سپرد کرے تو ملک و قوم کی تقدیر بدل جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 اکتوبر کو ہونے والے کشمیر ملین مارچ میں شہر بھر کے نوجوان، بزرگ، خواتین اور بچوں سمیت ہر مکاتب فکر سے تعلق

رکھنے والے افراد کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے تاریخ رقم کریں گے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس