Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کوئٹہ عوامی مارچ اہمیت کا حامل ہے ،بلوچستان کومسائل سے نجات اور حقوق ملنے سے پاکستان بھی ترقی کریگا ۔امیر العظیم


 

لاہور9ستمبر 2019ء:جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہاکہ عوامی مارچ بلوچستان کے مسائل کے حل ،لٹیروں کو بے نقاب ، مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی درندگی سے قوم کوآگا ہ کرنے کیلئے ہے ۔بلوچستان کومسائل سے نجات اور حقوق ملنے سے پاکستان بھی ترقی کریگا ۔قومی میڈیا،قومی جماعتوںکوبلوچستان کے مسائل کے حل میں کر دار ادا کرنا چاہیے ملک کے دیگر علاقوں کی بہ نسبت بلوچستان میں میڈیا کا کام مشکل ہے ۔بلوچستان کے مسائل کواجاگر کرنے ،کشمیریوں پر مظالم بے نقا ب کرنے کے سلسلے میں ہونے والے 15ستمبر عوامی مارچ میں صحافیوں کا تعاون ناگزیر ہے۔جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ داران برادرتنظیمات بالخصوص میڈیا سے و ابستہ افرادعوامی مار چ کی کامیابی کیلئے بھر پور کام کریں ۔جماعت اسلامی بلوچستان سے میڈیاکے تعاون پر مشکور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے کوئٹہ میں عوامی مارچ تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے میڈیا ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ، نائب امراءڈاکٹر عطاءالرحمان ،زاہداختر بلوچ، کوئٹہ کے امیر حافظ نور علی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر بھی شریک تھے ۔

 

امیر العظیم نے کہا کہ عوامی مارچ کی کامیابی کیلئے جماعت اسلامی کے میڈیا ذمہ داران دن رات ایک کرتے ہوئے بھر پور کام کریں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا ذمہ داران سے ملاقاتیں کرکے انہیں شرکت کی دعوت دیں اور ان سے بہتر میڈیاکوریج کیلئے بات کریں ۔ سوشل میڈیا کے ذمہ داران ضلعی سطح سے لیکر مرکز تک عوامی مارچ کی دعوت ہر عام وخاص تک پہنچانے کی کوشش کریں ۔ کوئٹہ عوامی مارچ اہمیت کے حامل ہے۔ معاشرے کی رہنمائی کے لئے بامقصد اور مثبت فکرو نظریات کا ابلاغ ضروری ہے۔ ابلاغ کے میدان میں منظم اور مستقل مزاجی کے ساتھ خیر و بھلائی کی ترویج ہماری ذمہ داری ہے اور اپنے دائرہ کار کے تعین کے ساتھ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دینا وقت کی ضرورت ہے۔ میڈیا کو معاشرے فلاح وترقی،نظریاتی سرحدوں کی حفاظت اور فحاشی وعریانی اور بے راہ روی سے بچانے کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔کارکنان وذمہ داران سوشل وپرنٹ میڈیاکو دعوت وتبلیغ اورجماعت اسلامی کی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کریں ۔ موجودہ دور میں ذرائع ابلاغ کی اہمیت کے پیش نظر بحیثیتِ کارکن شعبہ نشرو اشاعت ہم سب کی ذمہ داری دو چند ہو جاتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کا درست اور بر وقت استعمال،اخلاقی قدروں کی حفاظت اور دینی نظریات کا شعور معاشرے کے بگاڑ کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔عوامی مارچ کی کامیابی میں میڈیا کا اہم کردار ہے جماعت اسلامی کی دعوت زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچانے وعام کرنے کیلئے میڈیاورکرزہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ کرپشن ،مسائل وپریشانیوں سے نجات اور حقیقی عوامی نمائندوں کی کامیابی یقینی بن جائیں

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس