Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کشمیر ی مسلمانوں کو 73سال سےکربلا کا سامنا ہے لیکن ایک لمحے کیلئے ان کے قدم نہیں ڈگمائے ۔انجنئیر عظیم رندھاوا


فیصل آباد8/ ستمبر2019ء:جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئرعظیم رندھاوانے کہا ہے کہ محرم صبر تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے ، حضرت امام حسینؓ نے جس طرح کربلا کے میدان میں اپنے عالی مرتبت ساتھیوں سمیت حق کی سربلندی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاوہ ہم سب کیلئے مینار نور کی حیثیت رکھتا ہے۔کشمیر کے مسلمانوں کو آج ایک اور کربلا کا سامنا ہے،ایک ماہ سے زائدعرصہ سے مظلوم کشمیری کرفیو کی زد میں ہیں ،مظلوم کشمیری73سال سے بھارت کے ظلم و جبر اور ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں، ایک لمحے کیلئے ان کے قدم نہیں ڈگمائے ۔ ایک لاکھ سے زیادہ جوان بیٹوں کی شہادتوں کے باوجود ان کے چہرے پر خوف اور مایوسی کا دور دور تک نشان نہیں، امام حسینؓ کی سنت ادا کرتے ہوئے وہ پہاڑ کی طرح بھارت کے سامنے کھڑے ہیںعالم اسلام کو آگے بڑھ کے ان کے لئے قربانی دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں ،ہمیں فرقہ بندی ،علاقائی تعصب اور شدت پسندی سے نکل کر دفاع پاکستان اور اتحاد امت کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ طاغوتی قوتیں یہاں پر مسلمانوں کو تقسیم کر کے لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں، اتحاد امت کے ہتھیار سے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، ٓآج امت مسلمہ کو جو مسائل درپیش ہیں ان سے نکلنے کے لیے ہمیں اتحاد امت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس